ائیرعریبیہ اپنے معززمسافروں کوبہترین فضائی خدمات پیش کرتاہے(خلیفہ احمد)

263

ائیرعریبیہ اپنے معززمسافروں کوبہترین فضائی خدمات پیش کرتاہے(خلیفہ احمد)

چئیرمین ورلڈایشین ورکرز آرگنائیزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاوید کے تعاون سے     ائیرعریبیہ کی جانب سے چلچلاتی دھوپ میں کام کرنے والے

مزدوروں اور راہگیروں میں ٹھنڈے پانی اور جوس کی تقسیم

راس الخیمہ (اردوویکلی):گزشتہ روز سیلزمینجرائیرعریبیہ راس الخیمہ وشمالی امارات خلیفہ احمدنے چئیرمین ورلڈایشین ورکرز آرگنائیزیشن یواے ای اور ممتازسماجی کارکن انجینئیرمحمدجاویدکے تعاون سے راس الخیمہ کے مختلف سائٹس پرسخت دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں اور راہ چلتے لوگوں میں پانی کی ٹھنڈی بوتلیں اور جوس کے ڈبے تقسیم کیئے۔جس پر لیبر طبقہ اور راہگیروں نے ائیرعریبیہ اورورلڈایشین ورکرز آرگنائیزیشن کے اس اقدام کوبہت سراہا۔اس موقع پر کی اکاؤنٹ مینجرائرعریبیہ اولاس گوئیندن نائر بھی موجودتھے۔

بعد ازاں چئیرمین ورلڈایشین ورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاویدنے سیلزمینجرائرعریبیہ خلیفہ احمد اور راس الخیمہ کی بزنس کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات مسٹردوست محمد، احمدحسن محمدسلیم،محمدندیم بٹ،ڈاکٹرپروفیسر شاہد اقبال،ملک زین،فہدحسین سید،مقصودخاجہ،محمدعارف،مسٹر رضی،محمدشکیل،وسیم سجاد،نجیب رحمن ،محمدسفیان،کاشف عزیز اور دیگرمہمانوں کو راس الخیمہ کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ خیبرپاک میں پرتکلف ناشتہ پرمدعوکیا۔اس سنہری موقع  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ناشتہ پر مدعو،راس الخیمہ کی ممتاز کاروباری شخصیات نے خلیفہ احمد سے ائیرعریبیہ کے شارجہ سے پاکستان کے لیئے فلائٹ شیڈول کے اوقات ،ائیرپورٹ کاؤنٹرزپر تعنیات عملہ کے رویہ اور تعاون کومزیدبہتر اور دوستانہ بنانے کے لیئے تجاویز پیش کیں اور اپنے زریں تعاون کی پیش کش کی۔ سیلزمینجرائرعریبیہ خلیفہ احمد نے ان تجاویزکوسراہا اوران امورکی نشاندہی پرکمیونٹی کاشکریہ اداکیاخلیفہ احمدنے کہا کہ انشااللہ وہ ان تجاویز کومتعلقہ ڈپارٹمنٹ کوبھجوائیں گے اور ہم لوگ آپ کو بہتر سے بہترسہولیات مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔اس وقت پاکستان کے لیئے اسلام آباد،پشاور،لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ،کراچی،ملتان ،کوئٹہ کے لیئے پروازیں جارہی ہیں آپ لوگ ائرعریبیہ کے ممبربن کر ائیر ایورڈز،لاسٹ منٹ ڈیلزاور ویک اینڈ ڈیلز کے علاوہ متعدد سہولیات اور پیکجزسے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں خلیفہ احمدنے کہا کہ ائیرعریبیہ سے سفرکرنے والے معززمسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اتنا سامان ہی لیکرجائیں جتناان کے فضائی ٹکٹ میں وضع کیا گیاہے اس سے مسافرکو ائیر پورٹ پرکسی قسم کی پریشانی کاسامنانہیں کرنا پڑیگا۔سیلزمینجر شارجہ وشمالی علاقہ جات مسٹرخلیفہ احمد نے کہاآپ ہمارے فضائی مہمان بنیں ہم آپکو عمدہ میزبانی سے نوازیں گے ،خلیفہ احمد نے کہا کہ ائیرپورٹ پرتعنیات عملہ ائرپورٹ کا اسٹاف ہوتا ہے نہ کہ ائیرلائین کا نیزاگرآپ میں سے کسی کوبھی ائیرعریبیہ سے متعلق کوئی بھی مسئلہ یاتجویز ہووہ مجھ سے ڈائریکٹ بات کرسکتاہے ہم آپ سے بھرپورتعاون کریں گے۔خلیفہ احمدنےناشتہ تقریب میں موجود تمام مہمانوں کے ساتھ گھل مل گئے اورمیزبان انجینئیرمحمدجاوید کاشکریہ اداکیا کہ آج انہوں نے بڑی اچھی کمیونٹی سے متعارف کرایا۔ ناشتہ تقریب کے اختتام پرمیزبان انجینئیر محمدجاوید نے معروف پاکستانی شاعر شہاب الدین کی یواے ای کے قومی ترانے کو اردو زبان میں فلمائے جانے کی مناسبت سے ایک خوبصورت یادگاری شیلڈاورتحائف پیش کیئے ۔میزبان انجینئیرمحمدجاوید نے معززخلیفہ احمد اوردیگرتمام مہمانوں کاتقریب میں تشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }