ڈرایئورحضرات پیدل سڑک کراس کرنے والوںکوترجیح دیں(ابوظہبی پولیس)۔

36
                                                       ابوظہبی میں 6 ماہ کے اندر پیدل چلنے والوں کو ترجیح نہ دینے پر "4138” خلاف ورزیاں۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس کے ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائریکٹوریٹ نے اس سال کی پہلی ششماہی میں پیدل چلنے والوں کے لئے محفوظ کراسنگ کو فروغ دینے  کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 6ماہ میں مختص جگہوں پر پیدل چلنے والوں کو ترجیح نہ دینے پر ڈرائیوروں کی 4،138 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ڈائریکٹوریٹ نے "سیفٹی پاتھ” مہم میں شامل ڈرائیوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف سڑکوں پر گزرنے والے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی طرف توجہ دیں اور صنعتی علاقوں اور رہائشی محلوں میں داخلی سڑکوں پر  گزرگاہ کے لئے مقرر کردہ مقامات کے قریب رفتار کو کم کریں اور پیدل چلنے والوں کو سڑک عبور کرنے میں ترجیح دیں۔اس کے ساتھ ساتھ ابوظہبی پولیس  نے پیدل چلنے والوں سے گزارش کی کہ وہ اپنے لئے مقرر کردہ مقامات کے محفوظ راستے پر عمل کریں ، پلوں اور سرنگوں کا استعمال کریں ، اور چوراہوں پر پیدل چلنے والے ٹریفک سگنل کی پابندی کریں ابوظہبی پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ خود سڑک پرپیدل چلنے والوں اور ڈرائیوروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ ٹریفک قوانین پرعمل کریں  اگرڈرایئورحضرات قانون کی شق(69) کے تحت مقرر کردہ مقامات پر پیدل چلنے والوں کو ترجیح نہ دیں گے توان پر 500 درہم نقداور 6 ٹریفک پوائنٹس  کاجرمانہ  عائدہوگا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }