پاکستان ہماری آن ہماری شان ہماری جان ہے(چوہدری عبداللہ یوسف)۔

63
پاکستان ہماری آن ہماری شان ہماری جان ہے(چوہدری عبداللہ یوسف)۔
وطن سے بڑھ کرکوئی چیزعزیزنہیں (بلال بابرکھوکھر)۔
گجرات (اردوویکلی)::ہماراپیاراوطن پاکستان ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کانذرانہ دے کر ہمیں آزادی جیسی نعمت دلائی اللہ پاکستان کوحاسدوں اور شرپسندوں سے محفوظ فرمائے ان خیالات کااظہارممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف وڑائچ نے گزشتہ روز جلالپور جٹاں گجرات میں لالہ یوسف کے ہاں 14 اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا چوہدری عبداللہ یوسف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ جلالپورجٹاں کی معروف سماجی وسیاسی شخصیات لالہ یوسف اورپاکستان مسلم لیگ (ق) حلقہ پی پی 29 کے صدر بلال بابر کھوکھربھی موجودتھے لالہ یوسف کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اہل  علاقہ کی ممتازشخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی ۔بعد ازاں یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا اور ملک کی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }