یونیورسٹی آف گجرات کا 43واں سنڈیکیٹ اجلاس

60
گجرات (اردوویکلی)::یونیورسٹی آف گجرات کے سنڈیکیٹ کا 43 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشبر عتیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔سنڈیکیٹ اجلاس میں جامعہ گجرات کے مختلف انتظامی و تدریسی اُمور کو زیر ِ بحث لانے کے علاوہ یونیورسٹی بجٹ2021-22کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں جامعہ گجرات کا3116.22ملین کابجٹ برائے رواں مالی سال منظوری کے لیے پیش کیا گیا جسے تمام اراکین سنڈیکیٹ نے متفقہ رائے سے منظور کر لیا۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کے اہم معاملات اور انتظامی اُمور کو زیر بحث لاتے ہوئے مزید بہتر بنانے کے لیے اراکین کی جانب سے مؤثر تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اراکین نے جامعہ گجرات کی تدریسی و انتظامی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشبر عتیق،ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عبداللہ یوسف اور دیگرمقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سنڈیکیٹ ممبرسمیرا الٰہی،اراکین صوبائی اسمبلی محمد عبداللہ وڑائچ اورخدیجہ عمر، صفیہ جاوید چوہدری، وائس چانسلرٹیکسلاپروفیسر ڈاکٹر محمد عنایت خان،ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب عبدالرؤف، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر ریاض الحق طارق، محکمہ ایجوکیشن گجرات چوہدری محمد اورنگرزیب کے علاوہ ڈین فیکلٹی برائے سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور اور ڈائریکٹرڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }