سفیرپاکستان کے اعزازمیں مصفح کمیونٹی کاشاندارعشائیہ
پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کے ایک معروف پاکستانی ریسٹورنٹ میں پنجاب گروپ آف کمپنیزکے مینجنگ ڈائریکٹرچوہدری نوازرشیدریحانیہ،عرش بلقیس ایڈورٹائزنگ کے ایم ڈی میاں امجد جاوید،فرینڈشپ گروپ اور تطویرمیڈیاکی جانب سے سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کے اعزازمیں ایک شاندار عشائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں پاکستانی کمیونٹی مصفح کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔عشائیہ تقریب کی نظامت کے فرائض عامرجٹ نے انجام دئیے۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت انجینئیرشکیل احمدبھٹی نے حاصل کی۔تقریب سے مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ چوہدر ی نوازرشیدریحانیہ نے استقبالیہ خطاب میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی،نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی امتیازفیروزگوندل،سفارت خانہ پاکستان کے دیگرافسران اورتقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کاشکریہ اداکیا،
عشائیہ تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ عرصہ 12 سال بعدآپ لوگوں سے دوبارہ ملکربہت خوشی محسوس ہورہی ہے مجھے آپ سے بہت سی امیدیں ہیں ہم سب کومل کرپاکستان کی بہتری کے لیئےکام کرناہے۔میری ترجیحات میں پاکستان اور یواے ای کے مابین تجارت کوفروغ دینا،دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانا،پاکستانی کمیونٹی اسکولوں کے تعلیمی معیارکوبلندکرنا،پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور آسان رابطے کے لیئے ہیلپ ڈیسک کاقیام،وٹس ایپ پرمعلومات کی فراہمی ،پاکستا نی ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تعیری بنیادوں پر کام کرنا،نیزجیلوں میں قیدتارکین وطن کوقانونی معاونت کی فراہمی شامل ہیں کمیونٹی کے تمام جائز مسائل کے لیئے سفارت خانہ پاکستان کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ہرممکن مسائل کوحل کریں گے ہم لوگ آپ کی خدمت کے لیئے ہی بیٹھے ہیں ۔تقریبسے چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کمینوٹی مصفح کی ہمیشہ خدمت کرتے آئے ہیں جس کسی کوکوئی بھی مسئلہ ہووہ پنجاب گروپ سے رابطہ کرے انشااللہ اپنے نھائیوں کوپہلے کی طرح بھرپور ساتھ دیں گے ہمیں سفیرصاحب اور سفارت خانہ کے ساتھ چلناہے تاکہ اوورسیزکے مسائل مل جل کر حل کریں ،
میاں امجد جاوید اور،سیدانجم رضانے پاکستانی کمیونٹی مصفح کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان چونکہ متحدہ عرب امارات میں پہلےبھی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے اس وقت بھی پاکستانی اسکول مصفح کی تعمیروترقی کے لیئے نہائت اہم رول اداکیاتھاایک بارپھر وہ اسکولوں کے مسائل ، تعلیمی معیارمیں بہتری ،نیزپاکستانی کمیونٹی کودرپیش مسائل کے حل کے لیئے فکرمندہیں انشااللہ پاکستانی کمیونٹی مصفح بھرپورتعاون فراہم کریگی اور ہرخدمت کے لئے حاضرہے ہم سفیرصاحب اور دیگرسفارتی افسران کے ساتھ کھڑے ہیں میاں امجدجاوید نے نائب ناظم الامورامتیازفیروگوندل کی اعلی سفارت خدمات کاذکرکرتے ہوئے کہا کہ گوندل صاحب نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہمیشہ مکمل تعاون کیا جب بھی کسی موقع پر ہمیں رہنمائی کی ضرورت پڑی گوندل صاحب نے ہماری حوصلہ افزائی کی جس پر پاکستانی کمیونٹی انکی معترف ہے ۔
اس موقع پرتقریب میں موجودحاضرین کی جانب سے سفیرصاحب سے چندسوالات کیئے گئےجس میں کمیونٹی سے رابطہ کومزیدفعال بنانے اور اوورسیزپاکستانیوں کومعاونت فراہم کرنے کے لیئے ایک پلیٹ فارم کی فراہمی کاذکرکیاگیاجس پر سفیرپاکستان نے کہا کہ انشااللہ جلد ہی آپکومثبت اور حوصلہ افزاتبدیلی نظرآئے گی۔میری خواہش ہے کہ نوجوان آگے آئیں اور بالخصوص پاکستانی اسکولوں میں تعلیم کی بہتری کے لیئے کام کریں تاکہ ہماری نئی نسل کوجدیداورمعیاری تعلیم حاصل ہوسکے اور وہ مستقبل میں ملک کی تعمیروترقی میں اپنامثبت کردار اداکرسکیں۔
عشایئہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی مصفح کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات ڈاکٹرطلعت محمودبٹ ،رحمت اللہ چوہدری،طارق محمودراجہ،راجا محمدفاروق،چوہدری ارشدجنڈپیر،چوہدری اسجد محمودگمٹی،انجینئیرچوہدری شیربہادر،چوہدری حسنین اکبرچیمہ،چوہدری سلمان الطاف،چوہدری قیصرولائت گوندل،چوہدری ناصرولائت گوندل،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری فہداشرف گجر،چوہدری عادل ریحانیہ،راجا محمدطارق ،چوہدری ظفرمحموددھول خورد،چوہدری اظہرسیال،مرزاشہبازاحمد،ملک آصف رسول،چوہدری یاسرمحمود،چوہدری جاویدبڈھن،چوہدری جاوید بورچھ پور،چوہدری مظہرحسین ریحانیہ، چوہدری حمزہ نوازریحانیہ،وسیم فاروقی،انجینئیرشکیل احمدبھٹی،سمیت دیگرشخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی اور سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کوتعنیاتی پرمبارکباد پیش کی اور انکی کامیابی کے لیئےنیک تمناؤں کااظہار۔۔