دبئی چیمبر کے ویبینارز میں افریقی کاروبار کو دبئی کے مواقع سے متعارف کرانے کا سلسلہ
(وام) ۔۔ دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حال ہی میں ویبینار کے سلسلے کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ افریقی کاروباری قائدین اور کاروباری شخصیات کو دبئی میں کاروبار سے متعلق کارآمد معلومات فراہم کی جاسکے اور دبئی کو افریقی کمپنیوں کیلئے ایک مثالی مرکز کے طور پر فروغ دیا جاسکے – دبئی میں کاروبار کے مواقع اور فوائد کو اجاگر کرنے کے اس سلسلہ کو افریقہ میں چیمبر کے نمائیندہ آفس نے منعقد کیا اور اس میں ایتھوپیا ، گھانا ، موزمبیق اور کینیا سمیت کئی افریقہ ممالک کے 175 نمائیندوں نے شرکت کی – اس سلسے کا پہلا ویبینار رواں ماہ کے اوائل میں ہوا تھا جو کے انعقاد میں بزموسس سروسز کمپنی نے تعاون بھی کیا ۔ اس میں موجودہ وقت کو دبئی میں کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ہونے کا پہلو اجاگر کیا گیا ، اس میں یہاں کے متعدد فری زونز سے حاصل بے پناہ مواقع بھی اجاگر کیئے گئے – اگلا ویبینار دبئی میں کلیدی اقتصادی شعبوں کو اجاگر کرے گا اور یہاں کے کاروباری لینڈ سکیپ کو بھی اس میں نمایاں کیا جائے گا ، اس میں بنک اکاؤنٹ کھولنے سے لیکر ریزیڈنسی ویزا ، بزنس لائسنس اور فری لانسنگ سمیت تمام امور کے بارے میں رہنما ہدایات دی جائیں گی – پہلے ویبینار کے موقع پر ہونے والے سروے کے مطابق 72 فیصد شرکاء نے دبئی میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ 41 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ آئیندہ 3 ماہ میں دبئی میں کاروبار شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پہلے ویبینار کے مقررین میں دبئی چیمبر کے ڈائریکٹر عمر خان ، بزموسس کی بانی سی ای او مارینا بلبک ، فیئرفیکس افریقہ فنڈ کے گلوبل چیئرمین زمیدینا نگاتو اور گھانا لنک نیٹ ورک سروسز کے ہے فورڈ ۔ پی آر او نوروان ایکواہ شامل تھے – عمر خان نے افریقی کاروباری برادری کا خیرمقدم کرتے ہوئے دبئی کی کاروباری استعداد اور ممتاز کردار سمیت کووڈ 19 کیخلاف اس کے موثر کردار پر بھی روشنی ڈالی جبکہ وہاں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سمیت حکومتی حمایت کے اقدامات بھی بیان کیئے ۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک میں دبئی چیمبر کے نمائیندہ دفاتر مذکورہ مقاصد کیلئے تمام تر ممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں