عبدالہادی اچکزئی ابوظہبی اوورسیزپاکستانیزکے فوکل پرسن مقرر

86
عبدالہادی اچکزئی ابوظہبی کے فوکل پرسن مقرر-نوٹیفکیشن جاری
سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے کمیونٹی کودرپیش مسائل کے حل کی بھرپورکوشش کرونگا(عبدالہادی اچکزئی)
العین(نیوزڈیسک)۔وزارت سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل کی جانب سے عرصہ دراز سے العین میں مقیم ممتازسماجی کارکن وسماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ پارٹنرافغان اسٹورزعبدالہادی اچکزئی کوابوظہبی/العین کے لیئے فوکل پرسن مقررکرنے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاہے  تاکہ وہ متحدہ عرب امارات بالخصوص العین/ابوظہبی میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔ اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سفارت خانہ پاکستان کے نوٹس میں لاکران کے حل کے لیئے کوشش کریں ۔عبدالہادی اچکزئی کوخدمت خلق کاجذبہ وراثت میں ملاہے آپ کے والد محترم حاجی درمحمد(مرحوم)نے بھی ساری عمرلوگوں کی بے لوث خدمت کی اوردیارغیرمیں تارکین وطن کے ہمیشہ کام آئے۔عبدالہادی بھی اپنے والدکے نقش قدم پرچل رہے ہیں اورلوگوں کودرپیش مسائل کے حل کے لیئے ہمیشہ متحرک نظرآتے ہیں
کسی قسم کے مسئلے کے حل کے لیئے مسٹرعبدالہادی سے 0555694666موبائل پررابطہ کرسکتے ہیں 
تصویر:گزشتہ روزعبدالہادی اچکزئی نے چئیرمین علما مشائخ کونسل اے جے کےحافظ طارق محمودکے ہمراہ سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی سے ملاقات کی اورکمیونٹی کودرپیش مسائل بارے گفتگوکی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }