تمام اہل وطن کودل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک (حاجی درازخان)۔۔
ہم سب ایک ہیں کروناوبانے جہاں دنیاکومعاشی طورپربڑاجھٹکادیاوہیں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کوملا کہ یہ دنیاعارضی ہے ہمیں انسانیت کی بھلائی کاخیال کرناچاہیئے اگرہم یک جان ہوکرڈٹ جائیں توبڑی سے بڑی مشکل کامقابلہ کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہار ممتازسماجی کارکن وصدرپختون ویلفئیرآرگنائزیشن ابوظبی حاجی درازخان (ستارہ امتیاز) نے یوم آزادی پاکستان کے تاریخ سازدن پرگفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی درازخان نے کہا کہ ہم ایک آزادملک کے آزادشہری ہیں ہمیں آزادی کی قدرکرنی چاہیئے میری خواہش ہے ہم تعلیم،صحت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے مل کرکام کریں اور ہم میں سے ہرایک کو سماجی خدمت کے لیئے کچھ وقت ضرورنکالناچاہیئے آج ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہم پاکستان کے وقارکوبلندکرنے لیئے ایمانداری سے سخت محنت کریں گے انشااللہ (پاکستان زندہ باد)۔۔