یواے ای نے وزٹ ویزہ کااجرا مؤخرکردیا
پاکستان سمیت ایران،افغانستان،یمن،شام اور دیگرممالک شامل ہیں
پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کے شہریوں کووزٹ ویزہ کا اجراء روک دیا گیا ہے یہ پابندی ان ممالک میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے لگائی گئی ہے
دبئی (اردوویکلی)::کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کومدنظررکھتے ہوئے امارات میں پاکستان سمیت دیگر کچھ ممالک کے شہریوں کو ویزہ کا اجراء روک دیا گیا ہے،یہ پابندی غیر معینہ مدت کیلئے عائد کی گئی ہے تاہم ورک ویزہ والے پاکستانیوں کو انٹری پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہےاطلاعات کے مطابق دُبئی امیگریشن نے وزٹ ویزہ کا اجراء بند کر دیا ہے۔ دُبئی امیگریشن نے اس نئی پابندی کے حوالے سے تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔ دُبئی کی جانب سے وزٹ ویزہ پر پابندی والے ملکوں کی تازہ فہرست جاری کی گئی ہے ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ ایران،افغانستان ،یمن ،ترکی ،عراق،شام،لیبیا،کینیا اور صومالیہ شامل ہیں۔،میڈیاذرائع کے مطابق یہ پابندی ان ممالک میں کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے لگائی گئی ہے وہ تمام پاکستانی جن کے پاس ورک ویزہ موجود ہے، انہیں انٹری پرمٹ جاری کرنا کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ صرف وزٹ ویزہ والے افراد کو انٹری پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔