ایکسپو 2020 دبئی میں امریکن پویلین کی تعمیرکافی حدتک مکمل
مشرق وسطی میں پہلی ایکسپو 2020 دبئی میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے
دبئی (اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن نے بدھ کے روز ایکسپو 2020 دبئی میں امریکن پویلین کی تعمیرکافی حد تک مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر اور یو ایس پویلین کے کمشنر جنرل جان رکولٹا جونیئر اور امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ٹی الریش بریشبل نے پویلین حوالے کرنے کی تقریب کی صدارت کی۔ امریکی سفیر نے امارات خبر ایجنسی وام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امارات امریکہ کا ایک بہترین شراکت دار ہے۔ یہ شراکت مختلف اورجامع خصوصیات کی حامل ہے ، کیونکہ اس میں سیکیورٹی اور دفاع سے لے کر ثقافت ، کاروبار ، سرمایہ کاری اور تجارت تک کے مختلف شعبے شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں امریکی مشن کے ایک پریس بیان کے مطابق تعمیر کی تکمیل ایک اہم سنگ میل ہے ، جو ایکسپو 2020 دبئی میں شرکت کے لئے امریکہ کے عزم کا اظہار ہے۔نمائش کے لئے ایک بڑی تنصیب 2021 کے اوائل میں ہوگی جسے موسم گرما کے اختتام پر مکمل کرلیا جائے گا تاکہ یکم اکتوبر 2021 کو ایکسپو 2020 کے افتتاحی روز امریکی پویلین تیار ہو جائے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین پویلین اس بات کو ثابت کرے گا کہ کس طرح امریکی قیادت خلا تک سب کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھ رہی ہے۔ امریکی پویلین کو ایکسپو 2020 میں سب سے لمبی چیز چودہ منزلہ اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کی نقل کی نمائش کرنے پربھی فخر ہے جو ہے ۔مشرق وسطی میں منعقد ہونے والی پہلی عالمی نمائش ایکسپو 2020 دبئی میں خطے بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے