برطانیہ نے کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

ویکسین کے باوجود عوام کو ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنا ہوگا ماہرین

89

لندن(اردوویکلی):: برطانیہ نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جانب سے تیارکی جانے والی کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے اور کہا ہے کورونا وائرس کے خلاف 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین استعمال کے لیے محفوظ ہے ۔دوا سازکمپنی فائرز نے امریکی ڈرگ اینڈ فوڈ ریگولیٹری اتھارٹی سے ویکسین کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کی اجازت بھی طلب کررکھی ہے۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹوآفیسرفائزرالبرٹ بارولا نے ویکیسن کے استعمال کی اجازت کو کورونا وبا کے خلاف جنگ میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کے استعمال کی اجازت اس وبا کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ویکسین کے باوجود عوام کوکورونا سے متعلق ایس او پیزسمیت احتیاط کرنا ہوگی تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے اس طرح برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اب ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ برطانوی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین دستیاب ہوگی۔ اور ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے 40 ملین خوراکوں کا آرڈر دے رکھا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گی، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گی۔ سب سے پہلے بڑی عمرکے افراد یاایسے لوگ جن کو اس کی زیادہ ضرورت ہوگی انکویہ ویکسین لگائی جایئگی جس کے لیئے تقریباً50  اسپتالوں کو تیار کیا جا چکا ہے جب کہ کانفرنس سینٹرز جیسے مقامات بھی ویکسی نیشن مراکز کے طوراستعمال میں لائے جائینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }