یواے ای میں مقیم پاکستانی صحافی دونوں ممالک کے درمیان پل کاکرداراداکررہے ہیں (شازیہ سراج)۔
یو اے ای کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے حکمران اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں (ڈاکٹرفیصل اکرام)۔
صحافیوں نے ہمیشہ پاکستان کامثبت پہلو اجاگرکیا(اشفاق احمد)۔
دبئی (اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات کے 49ویں قومی دن کی مناسبت سے پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کی جانب سے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ایک سادہ مگرپروقارتقریب کااہتمام کیاگیاجس میں پریس قونصلرشازیہ سراج اور صدرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹرفیصل اکرام نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صدرپاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای اشفاق احمدنے کی۔تقریب کاآغازرب کایئنات کے بابرکت نام سے ہواپاکستان اور یواے ای کے قومی ترانے بجائے گئے تقریب سے پریس قونصلرشازیہ سراج نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے رہے دونوں ممالک ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں ہمیشہ ساتھ رہے ہیں یواے ای کے قومی دن پر متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کومبارکباد پیش کرتے ہیں شازیہ سراج نے کہا کہ پاکستانی صحافی دونوں ممالک کے درمیان پل کاکرداراداکررہے ہیں صدرپاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد نے کہا کہ یواے ای میں مقیم پاکستانی یواے ای کواپنادوسراگھرسمجھتے ہیں اس سے محبت کرتے ہیں اور متحدہ عرب امارات کاقومی دن بڑے جوش وخروش سے مناتے ہیں اشفاق احمدنے کہا کہ یواے ای میں مقیم صحافیوں نے دیارغیرمیں ہمیشہ پاکستان کے سافٹ امیج کواجاگرکیاصدرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی ڈاکٹرفیصل اکرام نے کہا کہ یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی متحدہ عرب امارات کی تعمیروترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے یواے ای کاقومی دن ہم سب کے لیئے انتہائی خوشی کادن ہے اللہ تعالی امارات کومزیدترقی عطافرمائے یواے ای کے قومی دن کی تقریب میں پاکستان جرنلسٹ فورم کےعہدیداران و اراکین سہیل خاور،طاہر منیر طاہر،سبط عارف، عاصمہ علی زین،جمیل احمد خان،ارشد انجم، زمرد بونیری،حافظ زاہد علی، خالد ملک، احمد قریشی، راجہ اسد خالد، خالد محمود گوندل اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور متحدہ عرب امارات کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان جرنلسٹ فورم اشفاق احمد نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا