زراعت سے جنون کی حدتک لگاو ہے(حمدخلیفہ الکعبی)۔

باباشیخ زایدمرحوم شجرکاری سے بہت محبت رکھتے تھے

430
Print Friendly, PDF & Email

                                            بابائے قوم شیخ زایدمرحوم شجرکاری سے بہت محبت رکھتے تھے۔
شارجہ (چوہدری ارشدسے) ہمارے قومی رہبر بانی امارات باباشیخ زاید مرحوم کوزراعت سے بہت محبت تھی انہوں نے صحرا کوگلستان بنانے میں بڑا اہم رول اداکیا بابا زاید نے درختوں کوبچوں کی طرح جانااورانکی افزائش اور حفاظت بھی بچوں کی طرح کی اور اس کے لیئے وسائل کابے دریغ استعمال کیااسی طرح مجھے بھی زراعت اور کھیتی باڑی اوراس کے فروغ سے بہت لگاوہے میں بھی شیخ زاید کے وژن کو آگے بڑھا رہاہوں اور اسے نئی نسل کومنتقل کرنا چاہتاہوں میرے فارم ہاوس پرکام کرنے والے کسان اورمحنت کش میرے بچوں کی طرح ہیں جو سخت محنت کرتے ہیں اور اس ریتلی اور پتھریلی زمین کوسرسبزوشادابی اور ہریالی میں بدل رہے ہیں میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ کبھی ہم اس زمین پرایسی سبزیاں ،پھل اوراناج اگا پائیں گے جو کبھی ہم باہرکے ممالک سے منگوایاکرتے تھے مگر الحمدوللہ شملہ مرچ،ٹماٹر،کھوسہ،کھیرا،بینگن پالک،پودینہ،دھنیا ،لیموں ،بیر،خربوزہ اوردیگرغذائی اجناس ہمارے فارم ہاوس پرکثرت سے اگائی جارہی ہیں جو شارجہ اور دبئی کی سبزی منڈیوں اوردیگرکوآپریٹو مارکیٹوں میں فروخت کے لیئے باقاعدگی سےسپلائی بھی کی جارہی ہیں صارفین ہمارے فارم ہاوس کی سبزیوں اوردیگراجناس کوبہت پسندکرتے ہیں کیونکہ ان میں قدرتی ذائقہ اور خوشبومحسوس کی جاسکتی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم انکوقدرتی طریقوں سے کاشت کررہے ہیں ہم کیمیکلزکااستعمال بہت کم کرتے ہیں ایک لحاظ سے اسے نیچرل کاشتکاری کاطریقہ کہاجاسکتاہے حفاظتی اسپرے وغیرہ صرف ضرورت کی حد تک کرتے ہیں سبزیوں کے علاوہ تقریباً 10 سے زائد اقسام کی کھجور کی کاشت بھی کررہے اس کے ساتھ ساتھ مکئی ،چنے اوردیگرموسمی فصلیں بھی اگاتے ہیں اور نت نئے اناج اگانے کے تجربات بھی کرتے رہتے ہیں ان خیالات کااظہار شارجہ کے مضافات میں سلظنت عمان بارڈر کے قریب المدام میں فلی کے ایک مقامی کاشتکارجناب حمدخلیفہ الکعبی نے پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے ممبران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا پی جے ایف ممبران کوزرعی فارم ہاوس کاتفصیلی دورہ کرایاگیا
حمدخلیفہ الکعبی نے کہا کہ انکے بچوں نے  امریکہ اور جرمنی کے اعلی تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ہے اور کئی ابھی زیرتعلیم ہیں اعلی تعلیم حاصل کرلینے کے باوجود انہیں بھی زراعت کابہت شوق ہے اوریہ سلسلہ نسل درنسل چل رہاہے پہلے میں اپنے والد کے ہمراہ یہاں آیاکرتاتھااس وقت صرف یہاں کھجوروں کے درخت ہی تھے مگراب یہ جگہ ایک وسیع فارم ہاوس کی شکل اختیارکرچکی ہے اب میرے بچوں کی گھٹی میں بھی شجرکاری اور زراعت کافروغ  شامل ہے میرے بچے یہاں آکربہت خوش ہوتے ہیں اوراپنافارغ وقت فارم ہاوس پرگزارناپسندکرتے ہیں وہ دوسرے کسانوں کے ساتھ ملکرکام کرتے ہیں  الکعبی کے صاحبزادے مصبح الکعبی جوپیشے کے لحاظ سے انجینئیرہیں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا 90 کی دھائی سے ہم نے اس فارم ہاوس میں جدت لانے کاسوچا اوروقت کے ساتھ ساتھ اسےوسیع کرنے کے علاوہ اس میں نئی ٹیکنالوجی کابھی استعمال کرنے لگے جس سے کاشت  میں اضافہ ہونے لگا مصبح الکعبی نے زرعی فارم ہاوس کوپانی کی دستیابی بارے کیئے گئے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں مئی اور اگست کے درمیان زراعت کاموسم ہوتا ہے موسمی بارش کے بعد قریبی ڈیم میں جوپانی جمع ہوتاہے وہ اور دوسرا ہم بارش کا پانی زمین سے جمع کرتے ہیں وہ ڈرپ سسٹم کے ذریعہ فصلوں کو لگاتے ہیں کیونکہ یہ کم لاگت ہے اور  اس سے پانی ضائع بھی نہیں ہوتا۔الکعبی نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو سے تعلق رکھنے والے محنت کش کسان اجیب براہمانی ،جمال براہمانی اور انکے لائے ہوئے دوسرے کسانوں نے زراعت کے فروغ کی ہماری خواہش کوعملی جامہ پہنایا انہوں نے اپنے تجربے اور محنت سے اس ریتلی اورپتھریلی زمین کوکاشت کے قابل بنانے میں کوئی کسراٹھانہیں رکھی انکی اسی ایمانداری،محنت اور لگن کوہماری پوری فیملی بڑی قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے   ہم انہیں اپنی فیملی کاایک حصہ تصورکرتے ہیں اس فارم ہاوس پردودہائیوں سے کام کرنے والے کارکن بھی اپنے مالکان سے بہت خوش ہیں اورشائد یہی اس فارم ہاوس کی ترقی وکامیابی کی کنجی ہے جہاں مالک اورورکرایک دوسرے کی قدرکرتے ہیں مصبح الکعبی نے کہا کہ ہمارے علاقے کے لوگوں کااعلی تعلیم کے حصول کی طرف بہت رجحان ہے اس کے علاوہ شارجہ کے مضافات میں بھی بنیادی زندگی کی تمام ترسہولتیں موجود ہیں جس کا کریڈٹ حاکم شارجہ عزت مآب شیخ ڈاکٹرشیخ سلطان بن محمدالقاسمی کوبڑاکریڈٹ کوجاتاہے اللہ تعالی انہیں اور متحدہ عرب امارات کے تمام امراء کودرازی عمروصحت وسلامتی عطافرمائے آمین۔ یاد رہے گزشتہ دنوں پاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای کے صدراشفاق احمدکی قیادت میں پی جے ایف کے عہدیداران وممبران جس میں سہیل خاور،طاہرمنیرطاہر،سبط عارف ،حافظ زاہد،ارشدانجم،جمیل احمدخان،عاصمہ علی زین،سعدیہ عباسی ،اعجازگوندل،راجہ اسد،عارف شاہد،ملک وحید،خالدگوندل،عماراشفاق،راجہ عرفان، ودیگرنے سندھ ٹی وی کے نمایئندے احمدسارنگ کی دعوت پرزرعی فارم ہاوس کاوزٹ کیاپاکستان جرنلسٹ فورم کامقامی میزبانوں نے وسیع القلبی سے استقبال کیا اور مہمانوں کی تواضع انواع واقسام کے مشروبات او رروائتی کھانوں سے کی گئی۔واقعی عرب مہمان نوازی لاجواب ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.