اسٹارٹ گاڑی چھوڑ کرجانے پر500درہم کاجرمانہ ہوسکتاہے(ابوظہبی پولیس)۔

32
ابو ظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے ڈرائیورحضرات کومتنبہ کیاہے کہ وہ کسی شاپنگ مال ،اے ٹی ایم مشین یاپٹرول اسٹیشن شاپ وغیرہ پرجاتے ہوئے گاڑی کواسٹارٹ مت چھوڑکرجائیں کیونکہ ایسی حالت میں اگرآپ گاڑی کے نزدیک نہں توگاڑی چوری ہونے کاخدشہ ہے ۔لہذاگاڑی سے دورجاتے ہوئے گاڑی کاانجن بندکردیں ورنہ ایسی صورت میں ڈرائیورپر500درہم جرمانہ کیاجاسکتاہے ۔ایمریٹس نیوزایجنسی (وام) کے مطابق ابوظہبی ٹریفک پولیس پٹرولنگ ڈائیکٹوریٹ نے  ڈرائیورحضرات کو خبردارکیاہے کہ وہ گاڑی سے نکل کرجاتے ہوئے گاڑی کاانجن بندکرکے جائیں اور بالخصوص جب بچے گاڑی کے اندرنوزائیدہ بچے موجودہوں توگاڑی اسٹارٹ چھوڑکرگاری سے دورمت جائیں ایسی صورت میں گاڑی چوری ہوسکتی ہے یاآپ کسی پریشانی کاباعث بن سکتے ہیں اگرایسادیکھاگیاتوڈرائیورکو500درہم جرمانہ کیاجاسکتاہے لہذااس سے اجتناب کیاجائے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }