چوہدری نوازرشیدریحانیہ کادوستوں کے ہمراہ تفریحی وکاروباری دورہ امریکہ
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم دوستوں کی جانب سے دعوتوں کااہتمام
ابوظہبی(اردوویکلی)::معروف پاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ گزشتہ دنوں 15 روزہ تفریحی وکاروباری دورے پرامریکہ روانہ ہوئے ,اس موقع پرپرنس ڈاکٹرچوہدری حمادزمان ریحانیہ اورچوہدری سجاداحمدبھی انکے ہمراہ تھے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازکاروباری وسماجی شخصیات کی جانب سے چوہدری نوازرشیدریحانیہ اوردوسرے دوستوں کے اعزازمیں متعدد شانداردعوتوں کااہتمام کیاگیا۔
ممتاز کاروباری شخصیت وسینئررہنما پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری ادریس عارف پھانبڑہ آف سرہالی خورد(نیویارک)،چوہدری نثارخان ڈھو،چوہدری افتخارخان ڈھو،(ڈھوہاؤس نیویارک)مرزاشہبازبیگ آف چک بگا،صاحبزادہ عبدالوہاب منہاس(ہیڈن نیویارک)،اوردیگردوستوں کی جانب سے مختلف ظہرانہ وعشائیہ تقاریب کااہتمام کیاگیاجس میں یواے ای سے آنے والے مہمانوں چوہدری نوازرشیدریحانیہ،پرنس ڈاکٹرچوہدری حمادزمان ریحانیہ،چوہدری سجاداحمد کونہایت گرمجوشی اور پرتپاک طورپرویلکم کیا گیا۔چوہدری نواز رشیدریحانیہ اوردیگرمہمانوں کے اعزازمیں منعقد کی جانے والی تقاریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات سابق مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری تنویر اصغر بھنگرانوالہ،چوہدری فلک شیر پھانبڑہ چوہدری وقار عظیم پھانبڑہ چوہدری خرم شہزاد پھانبڑہ،چوہدری اخترعلی باہووال،چوہدری غلام فرید،مزمل حسین مون،چوہدری امجد گجرسرہالی کلاں،مظہرمہر کڑیانوالہ،بوٹے خاں ، چوہدری منظر ظہورموٹا،ناصراسلم سرہالی خورد،چوہدری طاہرزمان سانتل،چوہدری جنیدسبحانی،چوہدری حمادعاشرڈھو،لالہ وحیدگل،عاکف خان،سمیت دیگر دوست احباب شامل تھے اس موقع پرمیزبان چوہدری ادریس عارف پھانبڑہ،چوہدری نثارخان ڈھو،چوہدری افتخارخان ڈھو،مرزاشہبازبیگ ،صاحبزادہ عبدالوہاب منہاس نے معززمہمانوں کی تقاریب میں شرکت پرانکاشکریہ اداکیا۔ چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے اپنے تمام میزبانوں کا شاندارخیرمقدم پرتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرخلوص محبت اور مہمان نوازی پر تمام بھائیوں کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں دیارغیرمیں ہمیں اپنے قیمتی وقت سے نوازاآپکی محبتوں کے بہت مشکورہیں اللہ پاک آپ سب کوخوش وخرم رکھے۔اور اسی طرح دوستوں کوپیارمحبت بانٹتے رہیں ۔