ابوظہبی میں خوفناک ٹریفک حادثہ

67
                                                                                               ابوظہبی میں خوفناک ٹریفک حادثہ5افرادکی ہلاکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظبی میں ایک جان لیوا حادثے میں پانچ افراداپنی جانیں گنوابیٹھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہے۔ مرنے والوں میں تین ایشیائی باشندے جبکہ ایک اماراتی مرد اور ایک عرب خاتون بھی شامل ہیں۔ ابوظبی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزکے مطابق  یہ خوفناک حادثہ الظفرہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو گاڑیوں کے درمیان زوردار ٹکراؤ کے بعد ان میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس نے ان گاڑیوں میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہ دیا اور وہ گاڑیوں کے اندر ہی جھُلس کر دم توڑ گئے۔البتہ ایک شخص  شدیدزخمی ہواجوقریبی ہسپتال میں زیرعلاج ہے پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی  نے جنکشن پر تیزی گزرنے کی کوشش کی، اوردوسری جانب سے آنے والی گاڑی پرتوجہ نہ دی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں زورسے ٹکراگئیں اور پھران میں بھڑکنے والی آگ سے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی پٹرولنگ ٹیموں کے علاوہ ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی چند منٹ میں جائے وقوع پرپہنچ گیا تھا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }