متحدہ عرب امارات کے صدر کا متحدہ عرب امارات کونسل برائے فتویٰ تشکیلدینے کا وفاقی فرمان جاری۔
ابوظہبی(نیوزڈیسک):: صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان نے متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل کی تشکیل اور شیخ عبداللہ بن بیہ کو وزیر کے عہدے کے ساتھ کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کے لیے دو وفاقی فرمان جاری کیے ہیں۔
کونسل کے ممبران میں بطور وائس چیئرمین ڈاکٹر عمر حبتور الدرعی، ڈاکٹر خلیفہ مبارک الظاہری، ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد، جمال سالم الطریفی، ڈاکٹر ابراہیم عبید علی العلی، عبدالرحمن علی حمید الشمسی، ڈاکٹر احمد ابراہیم الطنیجی اور ڈاکٹر فاطمہ الدہمانی شامل ہیں۔
کونسل سرکاری حکام، اداروں یا افراد کی درخواست پر مختلف موضوعات سے متعلق عمومی فتوے جاری کرے گی۔اور اسلامی امور اور اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ مل کر متعلقہ مطالعات اور تحقیق کرنے کا لائسنس بھی دے گی۔
متحدہ عرب امارات کونسل برائے فتویٰ متحدہ عرب امارات میں فتوے جاری کرنے کے لیے سرکاری اتھارٹی کے طور پر کام کریگی۔ اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں فتووں سے متعلق نقطہ نظر، پالیسیوں اور قانون سازی کو تیار کرنے کی کوششوں، نظریے اور مقاصد کو یکجا کرنا ہے۔ کونسل مختلف امور پر عمومی، فوری اور نئے فتوے جاری کرنے، فتووں کے مختلف شعبوں میں مطالعہ اور تحقیق کرنے، متعلقہ قانون سازی پر قانونی رائے فراہم کرنے، فتویٰ جاری کرنے کے عمل کو لائسنس دینے، اور مفتیوں کی تربیت اور مہارتوں کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہوگی کونسل دیگر حکام کے جاری کردہ فتووں کی بھی نگرانی کرے گی، اور فتووں سے متعلق بین الاقوامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کرے گی۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)