گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑہ،فیس ماسک یا کاغذکاٹکڑہ باہر پھینکنے پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔
امارات میں سڑک پر تھُوکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ اداکرنا ہوگا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے گاڑی کے اندر سے فیس ماسک یا کوئی کاغذ کا ٹکڑا یا کسی قسم کا کچرا باہرسڑک پرپھینکا تو اس کو ایک ہزار درہم کا جرمانہ کیاجائیگااوربطور سزااسکے ڈرائیونگ لائسنس پر 6 بلیک پوائنٹس بھی درج ہونگے۔ ابوظبی پولیس کے سوشل میڈیااکاؤنٹس پر ڈرائیورحضرات کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی قسم کا معمولی کچرہ بھی سڑک پر پھینکنے سے گریز کریں۔ابوظہبی پولیس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق گاڑی کے اندر سےکچرہ باہر پھینکنے پر عائد جرمانے کی رقم 500 درہم سے بڑھا کر ایک ہزار درہم کر دی گئی ہے جبکہ ڈرائیونگ لائسنس پر بھی بطور سزاآئیندہ سے 4 بلیک پوائنٹس کی جگہ 6 بلیک پوائنٹس درج ہوں گے۔ اگرگاڑی میں سوار کوئی مسافر بھی کچرہ پھینکے گا تو جرمانہ ڈرایئور پرہی عائد ہوگا۔کیونکہ ایسی کسی بھی خلاف ورزی سے روکنا متعلقہ گاڑی کے ڈرائیورکی ہی ذمہ داری ہے۔ دبئی میں کچرہ باہر پھینکنے پر دبئی پولیس کے علاوہ دبئی میونسپلٹی بھی 500 درہم کا جرمانہ عائد کر سکتی ہے۔ ابوظبی میں عوامی مقامات پر تھوکنے، کچرہ اور سگریٹ کا ٹکڑہ وغیرہ پھینکنے پر بھی 1 ہزار درہم کا جرمانہ عائدہوگا۔زرعی زمین یا باغ وغیرہ کا کوڑا کباڑ غیرمخصوص مقام پر پھینکنے پر 10 ہزار درہم جرمانہ جبکہ بلڈنگ میٹریل کسی غیر مخصوص مقام پر پھینکا توبھی 10 ہزار درہم جرمانہ ادا کرناہوگا فالتو یا ضائع شدہ تعمیراتی میٹیا سیوریج غیر مخصوص مقام پر پھینکنے پر 1 لاکھ درہم کا جرمانہ عائدہوگا۔لہذاعوام الناس اور ڈرائیورحضرات کو گاری سے کچرہ وغیرہ یاپبلک مقامات پرگندگی پھیلانے سے گریزکرنا چاہیئے اور اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کااحساس کرنا چاہیے۔