دبئی (اردوویکلی)::موٹاپے میں مبتلا ایک فرد محمد عبد الخالق اپنا وزن کم کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لئے زلیخہا اسپتال گیا۔ اس کا وزن 200 کلو گرام تھا اور وہ ہائی بلڈ پریشر ، ڈسک پرابلم اور سانس لینے میں دشواری جیسی موٹاپے کی وجہ سے بھی پیچیدگیوں میں مبتلا تھا۔ زلیخا اسپتال کی باریاٹریک سرجری کے ماہرین کی ٹیم کے گہرائی سے معائنے اورامراض قلب ، تنفس اور اینڈو کرینولوجی ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ طے کیا کہ علاج کا بہترین طریقہ گیسٹرک بائی پاس سرجری ہے۔میڈیکل ٹیم کی قیادت جنرل سرجری اور لیپروسکوپک سرجری کے ماہر ڈاکٹر تیمر سعید کر رہے تھے۔ ڈاکٹر تیمر کی تائید ڈاکٹر جیمز زکریا ، اسپیشلسٹ جنرل سرجن- (باریاٹریک ، میٹابولک اینڈ ایڈوانسڈ لیپروسکوپک سرجری) اور ڈاکٹر ناگیندر پرساد ، ماہر جنرل سرجری نے کی۔اس آپریشن میں تقریباًایک گھنٹہ لگا جو بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ محمدعبدالخالق کو سرجری کے بعد عام کمرے میں منتقل کردیا گیا۔محمد عبدالخالق آپریشن نتائج سے بہت خوش تھا ،عبدالخالق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا "میں موٹاپا میں مبتلا تھا جو میری روز مرہ کی زندگی میں پیچیدگیاں پیداکر رہا تھا۔ میرے لئے نقل و حرکت کرنا کافی مشکل تھا سانس لینا مشکل تھا اس کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کا بھی شکار تھا۔ اور وہ سرجری سے ہچکچاتا تھا لیکن اب میں بہت خوش ہوں کہ میرے معالج نے صحیح فیصلہ لیا۔”ڈاکٹر تیمر سے ملاقات کے بعد اور زلیخا اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے مجھ پر بہت زیادہ توجہ دی سرجری کے بعد ٹھیک چل سکتا تھا۔ میں سرجری کے بعد اگلے دن گھر واپس چلاگیاخوش قسمتی سے ، مجھے انتہائی نگہداشت میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں تھی اور مجھے کسی قسم کی مشکل علامات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔سرجری کے ایک ہفتے بعد میں نے اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں۔ دو ہفتوں میں ، میں نے 17 کلوگرام سے زیادہ کا وزن کم کیا۔ ڈاکٹر تیمر بتاتے ہیں ، "محمد شدید موٹاپا اور تقریبا 200 کلوگرام زیادہ وزن میں مبتلا تھا جس نے اس کی زندگی کو کافی حد تک پریشان بنا رکھا تھا وہ موٹاپے کی پیچیدگیوں سے دوچار تھااسےدل کی کمزور عضلات ، ہائی بلڈ پریشر اور سانس لینے میں دشواری کا سامناتھا۔ لہذا ہم نے ایک کامیاب گیسٹرک بائی پاس سرجری سے اس کے طرز زندگی کو بہتر بنانے میں اس کی مدد کی ،آپریشن کے بعدجب مریض کی حالت مستحکم ہوگئی تواسے بغیر کسی پیچیدگی کے کامیابی سے اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ "ڈاکٹر ناجیندر نے مزید کہا ، "ہم عمدہ بی ایم آئی کے ساتھ رسک کیسز لینے میں کامیاب ہیں کیونکہ ہمارا سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کسی بھی طرح کی پیچیدگی کی صورت میں کثیر الشعبہ ماہرین کی مدد سے لیس ہے جس کا انتظام ایک ہی چھت کے نیچے کیا جاسکتا ہے۔