پاکستانی ڈاکٹرکملیش کوبھی یواے ای کا 10 سالہ گولڈن ویزہ مل گیا

388
Print Friendly, PDF & Email
متحدہ عرب امارات ایک مثالی ملک ہے 
گولڈن ویزہ جاری کرنے پریواے ای حکومت کامشکورہوں ۔(ڈاکٹرکملیش کمار)۔
دبئی(اردوویکلی):: پاکستان سندھ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرکملیش کمار عرصہ دراز سے یواے ای میں میڈیکل شعبہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں کوویڈ19وباکے دوران متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں 30ہزارسے زائدکوویڈمریضوں کاعلاج کرچکے ہیں یواے ای حکومت کی جانب سے کوویڈ19وباکے دوران فرنٹ لائین ہیروکے طورپرخدمات انجام دینے پرڈاکٹرکملیش کمار اور انکی فیملی کویواے ای کا10سالہ گولڈن ویزہ جاری کردیاگیا۔اس موقع پرڈاکٹرکملیش نے یواے ای حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم امارات میں رہتے ہوئے پہلے بھی بہت خوش ہیں اور اب یواے ای حکومت نے ہماری خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزہ دے کر ہماری خوشیوں میں مزیداضافہ کردیا ہم یہاں بڑے سکون کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ۔گولڈن ویزہ کے اجراپر ہم یواے ای حکومت کاشکریہ اداکرتے ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.