کلاس فیلوز اوردوستوں کے اعزازمیں چوہدری شہبازریحانیہ کا ظہرانہ

بچپن کے دوستوں کی بڑی تعدادمیں شرکت،

60
بچپن کے دوست انمول تحفہ ہیں (چوہدری شہبازرشید ریحانیہ)۔
ٹانڈہ(اردوویکلی)::ممتازسماجی شخصیت رہنماپاکستان تحریک انصاف و نائب صدرتحصیل گجرات چوہدری شہبازرشیدریحانیہ نے ریحانیہ پیلس ٹانڈہ میں بچپن کے دوست اورکلاس فیلوزکے اعزازمیں ایک پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیا جس میں صدرگجرات چیمبرآف کامرس وانڈسٹری حاجی وحیدالدین چوہدری،چوہدری ناظم حسین ریحانیہ،،چوہدری صغیرریحانیہ اور دیگردوستوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اوربچپن کی سنہری اور حسین یادوں کاتذکرہ کیا
اس موقع پرمیزبان تقریب چوہدری شہبازرشید ریحانیہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بچپن کے دوست ملتے ہیں توانسان خواہ عمرکے کسی بھی حصے میں ہواسے بچپن یادآجاتاہے سنہری یادیں ہماری زندگی کاخوبصورت اور انمول حصہ ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھناہے کہ اب ہم پرگھریلوذمہ داریاں بھی ہیں ہمیں ان ذمہ داریوں کواحسن طریقہ پرانجام دیناچاہیے اس کے علاوہ  ایسے دوست جن کے مالی حالات زیادہ اچھے نہیں انکااور انکے بچوں کی ضروریات کاخیال رکھنا بھی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے دوستی کاحق تبھی اداہوتاہے جب کسی کے بغیرکہے اس کی ضروریات کومحسوس کریں اور اسے پوراکریں ہم سب کافرض بنتاہے کہ اپنے ان دوستوں کوضروریاد رکھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }