ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دبئی ایئر شو 2025میں شرکت۔

دوست ممالک کے ایئر چیفس سے ملاقاتیں

18

 ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دبئی ایئر شو میں شرکت، دوست ممالک کے ایئر چیفس سے ملاقاتیں

دبئی ائیرشو2025میں جے ایف -17تھنڈرعام زائرین،ہوابازی ماہرین اوردفاعی تجزیہ کاروں کی خصوصی توجہ کامرکزبنے رہے۔

ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط۔۔

دبئی (نیوزڈیسک)::ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  دبئی ائیر شو 2025 میں شرکت کی جس دوران دوست ممالک کے ائیر چیفس کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے یو اے ای ائیر اسٹاف کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل علی البرائیل ، کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئرڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی ملاقات کی جس میں بات چیت کا مرکز اعلیٰ تربیت میں تعاون کو مضبوط بنانے، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں تعاون کو فروغ دینے اور موثر آپریشنل کوآرڈینیشن کے طریقہ کار کو بڑھانے پر تھا ۔متحدہ عرب امارات کی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کے جدت کے اقدامات اور صلاحیتوں کو سراہا۔
پاکستان ایئرفورس کا دستہ دبئی ایئرشو2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچاہے، دستے میں جدید جے ایف 17تھنڈر اور سپرمشاق ٹرینر طیارے شامل ہیں جو دفاعی تجزیہ کاروں،ہوابازی کےماہرین کی خصوصی توجہ کا مرکزبنےرہے، کئی ممالک نے جے ایف  17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی قابل ذکر پیشرفت قرار دی گئی ۔ جے ایف 17تھنڈرکی خریداری کیلئے ایک دوست ملک کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیئے گئے۔جو پاکستان کی دفاعی اور صنعتی شراکت داری میں ایک اور اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }