یواےای میں مقیم پاکستانی کسی قسم کے احتجاج سے گریزکریں( سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی)۔
احتجاجی اجتماع یا جلسے جلوس غیرقانونی ہیں
احتجاجی جلسوں سے گریز کریں اماراتی قوانین کی خلاف ورزی پرآپکے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے(سفارت خانہ پاکستان)
ابوظہبی(اردوویکلی):: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں یواے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل اور کمیونٹی کومطلع کیاگیاہے کہ یواے ای میں احتجاجی جلسے جلوس اورکسی قسم کے مظاہرے غیرقانونی ہیں احتجاجی جلسوں یااجتماع سے گریز کریں،اماراتی قوانین کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔