قارئین اردو ویکلی کوعید مبارک

89
عیدالفطر کی خوشیاں مبارک
آج عیدالفطرکے پرمسرت موقع پر اللہ کے حضوردعاہے کہ وہ پوری دنیااور بالخصوص امت  مسلمہ اور مملکت خداداپاکستان پر اپناخصوصی کرم فرمائے ۔آجکل پاکستان میں جس طرح کاسیاسی کلچرفروغ پارہاہے وہ سراسرانتشار اورقوم کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے خدا ہماری سیاسی اشرافیہ کوہدائت نصیب فرمائے اور جمہور کوبھی ایسے انتشارپسندوں کوسمجھنے اور ان کے شرسے بچنے کی توفیق عطافرمائے ۔کیاپاکستان انہی مقاصدکے لیئے حاصل کیاگیاتھا۔مذہب کے نام پرلوگوں کونفرت کی ایک ایسی آگ میں جھونکاجارہاہے جس سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہیگا۔خداایسی سوچ رکھنے والے اوراس طرح کی ناپاک سازش کرنے والوں کوعبرتناک سزا دے جوپوری دنیاکے لیئے عبرت کاباعث بنے۔پاکستان اللہ کا ہم پر ایک عظیم احسان ہے جہاں دنیاکی ہرنعمت موجودہے بس کمی ہے توانصاف،امن وامان اورمخلص اورسچے رہنما کی جوملت کوتقسیم کرنے کی بجائے متحدرکھنے کی سوچ رکھتاہواس کاکردار اورگفتار لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لائے اور قوم کوشعور اور نظم وضبط کی جانب گامزن کرے۔نہ خودکرپشن کرے اور نہ ہی کسی کوکرپسشن کرنے دے۔موجودہ حالات میں ایسا سوچنا ایک سنہراخواب ہی لگتاہے مگراچھی سوچ اور اسکااظہاربھی نیکی کاپہلوہے اللہ تعالی آج کے دن کے صدقے پاکستان پراپناخصوصی کرم فرمائے اور متحدہ عرب امارات کی طرح دوراندیش اورصالح قیادت نصیب فرمائے آمین ثم آمین ۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }