طارق جاوید قریشی نے دوستوں کے ہمراہ مصطفے مغل کی عیادت کی۔
شارجہ (اردوویکلی):صدرگرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاویدقریشی نے گزشتہ روز صدر پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارت غلام مصطفیٰ مغل کی رہائش گاہ پرجاکرانکی مزاج پرسی کی اورانکی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ملک محبوب ربانی اور فاروق وڑائچ بھی انکے ہمراہ تھےجبکہ سینئیررہنماونائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای ملک شہزادیونس بھی اس موقع پرموجودتھے، یادرہے صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)مصطفے مغل چند روزپیشترہی عارضہ قلب کے علاج کے بعد ہسپتال سے گھر آئے ہیں اوراب مکمل صحت مند زندگی گزاررہے ہیں-عیادت کرنے والے تمام مہمانوں نے کہا ہماری تمام نیک خواہشات اور دعائیں مغل صاحب کیلئے ہییں اللہ تعالی انہیں جلد مکمل صحتیابی عطافرمائے آمین