ہم سب کی ہے پہچان ہماراپیارا پاکستان (میاں الطاف احمد)۔۔
ممتازسماجی شخصیت چئیرمین ابوفیصل آٹوموٹوپارٹس ایل ایل سی ابوظبی میاں الطاف احمدنے یوم آزادی پاکستان کے موقع پراپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا بیرون ملک ہماری پہچان ہماراسبزپاسپورٹ اورہماراذاتی کردارہے لہذا ہمیں چاہییے کہ ہم پاکستان کے وقارکاخیال رکھیں اس میں کوئی شک نہیں کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے پاکستان کی آزادی ہمارے آباؤاجدادکی انتھک قربانیوں سے معرض وجودمیں آئی ہمیں اس عظیم نعمت کی قدرکرنی چاہیئے اور اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی،تحفظ اور ترقی وکامیابی کے لیئے انتھک محنت کرنی چاہیئے تاکہ ہماری نئی نسلوں کامستقبل سنہرااورروشن ہو (جشن ۤزادی زندہ باد پاکستان پائیندہ باد)۔۔