کورونااورسماجی تقریبات کا تعطل

کوروناوائرس احتیاطی تدابیر، سماجی دوری اور سوشل تقریبات کا تعطل

56

ابوظہبی: (اردوویکلی):سال رواں کے آغازسے ہی کورونا وائرس کے اثرات اور مضمرات رونماہونے شروع ہوگئے اور چند مہینوں کے اندراندر اس وائرس نے پوری دنیاکونہ صرف معاشی بلکہ سماجی اور اخلاقی طورپربھی شدیدحدتک متاثرکیا ایک جانب تو معاشی فکرلاحق تھی دوسری جانب دوست احباب کے ساتھ ساتھ لوگ خاندان کے اندر بھی سماجی دوری رکھنے کوضروری سمجھنے لگے کچھ دوست احباب اور رشتہ دارملنے ملانے  اوربالمشافہ تودورفون پر بات کرنے سی بھی کنی کتراتے نظرآئے مگر ان حالات کے باوجودمخلص اور جانثاردوستوں کی دوستی میں کسی قسم کی کمی نہ ۤآئی اور وہ دعامانگتے کہ جونہی کوروناوایرس کے اثرات کچھ مندمل ہوں اور زندگی ایک بارپھرپرانی ڈگرپررواں دواں ہوجائے توپہلے جیسی محفلوں کادوبارہ انعقاد ہو اللہ کاشکرمتحدہ عرب امارات کے دانش مند حکمرانوں کی حکمت مندانہ پالیسیوں سے اس وائرس کے پھیلاؤ کوبہت حدتک کنٹرول کرلیاگیااور زندگی معمول پرآناشروع ہوگئی جب زندگی معممول پر آگئی تومخلص دوستوں نے ایک دوسرے سے ملنے کی چاہت میں ایس و پیزکا مکمل خیال رکھتے ہوئے دعوتوں کااہتمام کرنا شروع کردیا

جس میں ابوظہبی کے پنجاب گروپ کے چوہدری نوازرشیدریحانیہ،چوہدری شیربہادر،ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ ،قیصرگوندل،چوہدری نثارآف بیگہ، نے اپنے دیگردوستوں کے اعزازمیں مختلف ممتازریستورانز میں ظہرانے اور عشایئہ کی تقریبات منعقدکیں جن میں شوکت محمودبٹ،چوہدری قمرانور، ملک آصف رسول ،چوہدری اسجد،عامرجٹ،ناصرگوندل،چوہدری مستنصر افتیاز،اظہرحسین سیال،چوہدری آفتاب،چوہدری احداشرف،اور دیگراحباب نے شرکت کی ۔

ابوظہبی سے ہی چوہدری الطاف حسین نے اپنی رہایش گاہ پرایک ٹی پارٹی کااہتمام کیا جس میں چوہدری محمدصدیق،چوہدری  محمدانور،ملک محمدشہنازماہل،مظہراقبال چوہدری مدعوتھے اسی طرح گزشتہ روزشارجہ میں چیئرمین مسلم لیگ (ن)یواے ای محمد غوث قادری نے ضلع گجرات سے سابق ممبرقومی اسمبلی چوہدری مبشرحسین کے اعزازمیں شارجہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ظہرانے کااہتمام کیاجس میں چوہدری ساجدچیمہ،چوہدری نصراللہ وڑایچ،چوہدری خالدحسین،محمدجمیل اسحاق،خواجہ عبدالوحیدپال،طاہرمنیرطاہر،سہیل خاور،صوفی غلام محیی الدین،چوہدری راشدفاروق،چوہدری بشیرشاہد،عرفان اقبال طور،عامربشیر،راناوہاب عباس،سمیت دیگرسماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔  امیدواثق ہے کہ دعوتوں کایہ سلسلہ انشااللہ اسی طرح جاری وساری رہیگا۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }