الابراہیمی گروپ کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری
ابوظہبی مال اینڈریذیڈنشیا اور الابراہیمی ریسٹورنٹ کاشاندارافتتاح
یواے ای کی تعمیر وجدت میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا،پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں تارکین وطن کااہم کردارہے(حمدعبیدالزعابی)۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کابہترین موقع ہے اوورسیزکوخراج تحسین پیش کرتاہوں (سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر)۔
ہم نے اسلام آباد سے منصوبوں کا آغازکردیاہے بھایئوں کے تعاون سےاس نیٹ ورک کومزید وسعت دینگے(خان زمان سرور)۔
اسلام آباد(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں بےمثال کامیابی کے بعد الابراہیمی گروپ کی پاکستان آمد اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری ملکی ترقی اور خوشحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ الابراہیمی گروپ پاکستان میں متعارف کروا رہا ہے بین الاقوامی معیار کے پراجیکٹس اور برانڈز۔ گروپ کے ان تمام پراجیکٹس کے قیام سے نوجوان نسل کے لیئے روزگار کے لاتعداد موقع پیدا ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں 1980سے ریسٹورنٹ کے کاروبارکاآغازکیا اور اللہ کے کرم ،ماں باپ کیدعاؤں،دوست احباب کے تعاون اور متحدہ عرب امارات کے ہردلعزیزرہنماؤں اوربانی امارات کے عظیم قائد بابازاید کے سایئہ شفقت تلے نہائت محنت اور ایمانداری کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کی،اور ریسٹورنٹ کے کاروبارکوایک خدمت خلق کے تصورسے چلایا،اللہ اللہ پاک نے برکت عطافرمائی اورآج الحمدوللہ الابراہیمی ایک معروف برانڈکی شکل اختیارکرچکاہے ،الابراہیمی دبئی ،شارجہ ،البراکہ،بینونہ،الابراہیمی الیکٹرا،مدینہ زاید،الوحدہ مال،ابوظہبی کے علاوہ ہوٹل رائل الجزیرہ ابوظہبی ،ویروناریسورٹ ،الابراہیمی میٹ اینڈفوڈٹریڈنگ ابوظہبی،الابراہیمی ہسپتال پشاور، الابراہیمی گروپ کی سنہری شاخیں ہیں جن کے سائے میں 700 سے زائد ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں جس میں زیادہ ترکاتعلق پاکستان سے ہےمیں نے ہمیشہ بزنس کے ساتھ ساتھ خدمت خلق
کوترجیح دی،ہلال احمرامارات میں سماجی کارکن کی حیثیت سے پچھلی کئی دہایئوں سے انسانیت کی خدمت انجام دے رہاہوں اس کے علاوہ 2014 سے ابوظہبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کایک فعال بورڈممبرہوتے ہوئے پاکستان چیمبرآف کامرس کے متعدد وفود کوامارات بلوایا،پاکستان میں جاب فیئرزمنعقد کروائے جس سے ہزاروں لوگوں کومتحدہ عرب امارات میں اعلی قسم کی ملازمتوں کے مواقع ملے متحدہ عرب امارات نے ہمیں بہت کچھ دیا جس پرہم اللہ کاجتنابھی شکر اداکریں کم ہے میری خواہش تھی کہ میں عرب امارات کے علاوہ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کاآغازکروں اور آج الحمدوللہ وہ وقت آگیا اور مجھے ابوظہبی مال اینڈ ریذیڈنشیا کے سنگ بنیادرکھنے اور الابراہیمی ریسٹورنٹ بحریہ انکلیواسلام آبادکے افتتاح پر وہ دلی خوشی ہورہی ہے جوناقابل بیان ہے ابوظہبی مال اینڈ ریذیڈنشیا بین الاقوامی سہولیات سے لیس ایک ایسا کمرشل ورہایشی منصوبہ ہے جہا ں پر آسائش زندگی کی تمام سہولتیں مہیاہونگی ان خیالات کااظہارچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورنے گزشتہ روز بحریہ انکلیواسلام آبادمیں ابوظہبی مال اینڈ ریذیڈنشیاکے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسپیکر قومی اسمبلی جناب اسد قیصراور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید ابراہیم الزعابی تھے سینیٹر پیرسید صابرحسین شاہ کی خصوصی شرکت اس کے علاوہ متعدد سرکاری وغیرسرکاری اہم شخصیات،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی،سیاسی وکاروباری شخصیات چوہدری محمد نوازریحانیہ،چوہدری نواز رشید ریحانیہ، چوہدری ظفر انور کملہ ،فضل احد باچا ،وقاص باچا، وصال احمد خان ،فیصل اخونزادہ،محمدزمان خان،فیصل زمان خان سمیت متعدد سماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے مہمان خصوصی اسدقیصر اور اماراتی سفیرحمدعبیدالزعابی نے بھی خطاب کیا اور الابراہیمی گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری پرخوشی کااظہارکیا اور کہا کہ دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک میں بزنس کوفروغ دیں ،اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے خطاب کے دوران اوورسیز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امارات کی تعمیروترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا۔ ![]()
تقریب کاآغاز یواے ای اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا جس پر پاکستان میں مقیم اماراتی طلبا نے روایتی رقص بھی کیا ۔تقریب کے اختتام پرمیزبان تقریب خان زمان سرورنے مہمان خصوصی اسپیکرقومی اسمبلی جناب اسدقیصرصاحب،سفیرامارات جناب حمد عبید ابراہیم الزعابی اور اپنے دوسرے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے ابوظہبی مال ریذیڈنشیا کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کرکے تقریب کوچارچاند لگائے اور مجھے عزت افزائی بخشی گزشتہ رات یواے ای کے معروف تجارتی گروپ الابراہیمی گروپ آف کمپنیزنے بحریہ انکلیواسلام آباد میں ابوظہبی مال اینڈ ریزیڈنشیا کی شاندار افتتاحی تقریب کااہتمام کیا ، تقریب کے اختتام پر الابراہیمی گروپ کے زیرانتظام بحریہ انکلیو اسلام آباد میں نئےاوپن ہونے گرینڈ الابراہیمی ریسٹورنٹ میں مہمانوں کی تواضع عربی،ایشیائی اور کانٹیننٹل کھانوں سے کی گئی چئیرمین الابراہیمی گروپ آف کمپنیز حاجی خان زمان سرور نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا