
ترکی (اردوویکلی)::ترکی کی ایک صوبائی حکومت نے کچرہ اٹھانے کیلیے گدھوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے جنوب مشرق میں واقع ماردین صوبے کے تاریخی ضلع ارٹکلوکی مقامی حکومت نے صفائی ستھرائی اورکوڑا اٹھانے کیلیے گدھوں کی خدمات حاصل کرلیں۔ میونسپلیٹی کارپوریشن حکام نے اس کام کیلیے گدھوں کو باقاعدہ طور پربھرتی کیایہ گدھے دن بھر میں 6 گھنٹے کام کریں گے اور مختلف علاقوں سے کچرہ اکٹھا کرکے اُسے مقررہ مقام پر پہنچائیں گے ان گدھوں کی معاونت کے لیئےایک سرکاری ملازم بھی ہوگا جو کچرے والاکوڑا جمع کرکے اسے انکی پشت پر رکھی ہوئی بوری میں ڈالے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گدھے جب اپنی ڈیوٹی پوری کرکے واپس آئیں گے توانہیں کھانا فراہم کیا جائے گا اور انہیں سرکاری اصطبل میں رکھا جائے گا۔ایک گدھےکی مدت ملازمت تقریبا 7 سال کیلیے ہوگی جس کے بعد اسے سرکاری اصطبل سے آزاد کر دیا جائے گا۔