شیخ زاید ورثہ فیسٹول20 نومبر سے شروع ہوگا

دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

310

ابوظہبی(اردوویکلی):: شیخ زاید ورثہ فیسٹیول 2020 کی ہائر آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ میلے کی سرگرمیاں 20 نومبر بروزجمعۃ المبارک الوثبہ ابوظبی میں شروع ہوں گی۔ بانی متحدہ عرب امارات مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے نام سے منسوب شیخ زاید ورثہ فیسٹیول میں ملک کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اس فیسٹیول میں قومی روایات، آرٹس، دستکاری، خوراک اور متحدہ عرب امارات کی  اورجانداراور متنوع ثقافت کو پیش کیا جائے گا۔ شیخ زاید فیسٹیول کا انعقاد  صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی سرپرستی،ولی عہد ابوظبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی حمایت اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائےصدارتی امور شیخ منصور بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں ہورہا ہے۔ اس میلے کا مقصد متحدہ عرب امارات میں شیخ زاید کے پیش کردہ ورثہ کو فروغ دینا اور سیاحوں کیلئے ایسے ایونٹ پیش کرنا ہے جو اسکی درست عکاسی کرتے ہیں۔ شیخ زاید فیسٹول عالمی ثقافتی میلہ ہے جس کو سالانہ قومی دن کی تقریبات کے مطابق منایاجاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے ثقافتی تہواروں میں اس کا انتخاب دنیا کے پانچ اہم ترین ثقافتی تقریبات میں کیا گیا ہے۔ اس تہوار میں متعدد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ سے زیادہ سیاحوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ کمیٹی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز منیجمنٹ اتھارٹی، محکمہ صحت ابوظبی اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے ساتھ مستقل رابطے کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت تمام داخلی راستے پر تھرمل کیمرے نصب ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ معاشرتی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گاجبکہ عوام پر زور دیا گیا ہے کہ تمام احتیاطتی تدابیر پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے۔ میلے میں روزانہ کی بنیاد پر پچاس سے اسی ہزارکے قریب سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔ بچوں کے لئے خصوصی تفریحی سرگرمیاں تیار کی گئی ہیں جنکے ذریعے انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کی جائے گی۔ میلے میں عمدہ مقامی اور بین الاقوامی ریستورانوں اور فوڈ ٹرک کے ذریعے غیر ملکی کثیر الثقافتی کھانوں کی مختلف اقسام بھی پیش کی جائیں گی۔ میلے میں اونٹ اور گھوڑوں کی دوڑ، عقاب کے شوز ، میوزیکل پرفارمنس اور طرح طرح کے مقابلوں اور آتش بازی بھی ہوگی(نیوزبشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }