قونصلرسٹاف کی معیادتقرری کم ازکم 5سال کی جائے(انجینئرمحمدجاوید)

12

قونصلرسٹاف کی معیادتقرری کم ازکم 5سال کی جائے(انجینئرمحمدجاوید)

سفیرپاکستان اور قونصل جنرل دبئی سے درخواست ہے کہ سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی اورپاکستان قونصلیٹ دبئی میں قونصلرسروسزکےافسران اورماتحت عملے کی تعنیاتی کی معیاد 2سال کی بجائے کم از کم 5سال تک کی جائے تاکہ وہ کمیونٹی کودرپیش مسائل کوپوری طرح سمجھ سکیں انہیں احسن طریقے سے حل کرسکیں ان خیالات کااظہارمعروف سماجی کارکن انجینئیرمحمدجاوید نے نمائندہ اردوویکلی سے ایک ملاقات میں کیا۔انجینئیرمحمدجاوید نے کہا کہ اکثردیکھنے میں آیا ہے منسٹری آف فارن افئیرز پاکستان کی جانب سےبیرون ملک قائم سفارتی مشنز میں تعنیات کیئے جانے والے افسران یاعملے کی معیاد 2 سال تک محدود ہوتی ہے ۔پوسٹنگ ہونے کے بعدوہ ابھی کمیونٹی کودرپیش مسائل  اور لوگوں کوپوری طرح سمجھ نہیں پاتے کہ انکی ٹرانسفرقریب آجاتی ہے اور وہ مسائل اسی طرح ادھورے رہ جاتے ہیں اورکمیونٹی نئے افسرکی تعیناتی کی منتظر ہوجاتی ہے یہ سلسلہ اسی طرح چلتارہتا ہے اور مسائل جوں کے توں رہ جاتے ہیں لہذا ہماری سفیرپاکستان اورقونصل جنرل صاحب سے اپیل ہے کہ وہ  اس تجویزکووزارت خارجہ کوارسال فرمائیں تاکہ پاکستانی کمیونٹی کوجو مسائل ایک عرصہ دراز سے درپیش ہیں وہ حل ہوسکیں شکریہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }