چوہدری عبداللہ یوسف کی سیاسی وسماجی سرگرمیاں

82
گجرات(اردوویکلی)::ضلع گجرات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب وامیدواربرائے حلقہ پی پی 30مسلم لیگ(ق)چوہدری عبداللہ یوسف ہمیشہ عوام میں رہناپسند کرتے ہیں اورہرکسی کی غمی خوشی میں شرکت انکاوطیرہ ہےجب سے حالیہ الیکشن مہم کاآغازہواہے چوہدری عبداللہ یوسف سیاسی مصروفیات کے ساتھ سماجی سطح پربھی ہمیشہ کی طرح سرگرم اور متحرک نظرآتے ہیں اورہرکسی کی غمی ،خوشی اورسماجی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں   
گُجگراں میں چوہدری محسن گُجر کے عشائیہ میں سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف۔ سابق ایم این اے چوہدری حسین الہی ، سابق ایم ہی اے چوہدری خالد اصغر گھرال،چوہدری لیاقت آف شاہ پور،چوہدری اشرف ریحانیہ اور دیگر معززین کے ہمراہ
کوٹلی شہانی میں سابق ایم این اے چوہدری حسین الہی اور چوہدری عبداللہ یوسف پاکستان مسلم لیگ “ق” کی کارنر میٹنگ میں۔
جیوونجل میں چوہدری سجاد کی “ق” لیگ کی کارنر میٹنگ میں سابق ایم این اے چوہدری حسین الہی اور سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف موجود ہیں۔
کولووال۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین۔ سابق ایم این اے چوہدری حسین الہی اور سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف چئرمین شہزاد جاوید کے ساتھ۔ اُن کے والد چوہدری جاوید مرحوم کی برسی کے موقع پر دعا میں شریک ہیں
ماچھیوال ۔ چوہدری زمان کے ڈیرہ پر ،ق،لیگ کی ایک پروقار تقریب میں سابق ایم این اے چوہدری حسین الہی اور سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف حاضرین سے خطاب کر رہے ہیں
دیونہ۔ سابق ایم پی اے چوہدری محمد اشرف دیونہ کی نماز جنازہ کے بعد سابق ایم پی اے چوہدری عبداللہ یوسف،چوہدری اشرف دیونہ(مرحوم) کے بھائی چوہدری مظہر دیونہ اور چوہدری افضال احمد کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے اس موقع پرچوہدری بشارت سبحانی بھی موجود ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }