چوہدری دلاورحسین وڑائچ کی جانب سے صوفی احمد شاہزیب،چوہدری فیصل وڑائچ اورعاطف بیگ کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ کااہتمام۔
دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرنیوالشاھین گروپ آف کمپنیز ابوظہبی چوہدری دلاورحسین وڑائچ آف شاہ جہانیاں نے گزشتہ رات پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں صوفی احمدشاہزیب،چوہدری فیصل وڑائچ جھنڈے وال اورمرزا عاطف بیگ کے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ تقریب کااہتمام کیا،جس میں چوہدری نواز رشید ریحانیہ،انجینئیرچوہدری شیربہادرشاہ پور،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری قمرانورکھوکھر،چوہدری اسجدمحمودگھمٹی،چوہدری سجاد احمد،عامر جٹ،چوہدری امتیاز،چوہدری احد اشرف گجرسمیت دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چوہدری دلاورحسین وڑائچ نے عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاگرمجوشی سے استقبال کیا اور آمد پرخوش آمدیدکہا۔جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں نے پرتکلف عشائیہ کے اہتمام پرمیزبان چوہدری دلاورحسین وڑائچ کا شکریہ اداکیا۔