چوہدری نواز رشید ریحانیہ کو دوست احباب کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد

چوہدری ندیم احمد ملکی کی دوستوں کے ہمراہ ریحانیہ ہاؤس ابوظہبی آمد

52

چوہدری ندیم احمد ملکی،چوہدری علی ظفرپوربہ،چوہدری خاورزمان،    چوہدری عثمان احمد،چوہدری شہبازبیگہ،چوہدری محمدعثمان

 کی ریحانیہ ہاؤس ابوظہبی آمد

چوہدری نوازرشید ریحانیہ کوپھولوں کے ہار پہنائے اور عمرہ کی مبارکباد دی

ابوظہبی(اردوویکلی)::ممتازپاکستانی بزنس مین وسماجی شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیزیواے ای چوہدری نوازرشید ریحانیہ گزشتہ ہفتے اپنے بڑے صاحبزادے چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادایئگی کے بعد ابوظہبی پہنچے۔ عمرہ کی مبارک سعادت پر دوست احباب ،اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز، سماجی ،مذہبی وکاروباری شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔
گزشتہ روز یواے ای میں مقیم ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری ندیم احمدملکی،چوہدری علی ظفر پوربہ ،چوہدری خاورزمان ،چوہدری عثمان احمد،چوہدری شہباز بیگہ ،چوہدری محمدعثمان نےریحانیہ ہاؤس ابوظہبی آکرچوہدری نوازرشید ریحانیہ کو پھولوں کے ہار پہنائے،عمرہ کی مبارک سعادت حاصل کرنے پرمبارکبادپیش کی اورعمرہ کی مقبولیت اور چوہدری نواز رشید ریحانیہ اور فیملی کے لیئے نیک  تمناؤں کااظہارکیا۔جابرریحانیہ ہاؤس آمد پر پنجاب گروپ کے ممبران انجینئیرچوہدری شیربہادر شاہ پور،چوہدری دلاور حسین وڑائچ پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری قیصر ولائت گوندل،چوہدری اسجدگھمٹی،چوہدری قمر انوردھول خورد،چوہدری احد اشرف گجر،چوہدری عامرجٹ،چوہدری سجاد احمد،چوہدری اظہرحسین سیال،چوہدری مظہرحسین ریحانیہ سمیت دیگردوست احباب نے معزز مہمانوں کی تشریف آوری پر انکاپرتپاک استقبال کیا۔مہانوں کوآب زم زم تبرکًا پیش کیا گیا ۔بعد ازاں مہمانوں کی تواضع کے لیئے پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاگیا۔میزبان چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے اپنے صاحبزادوں چوہدری حمزہ نوازریحانیہ ،چوہدری جابرشہبازریحانیہ  اوردیگردوستوں کے ہمراہ تمام معزز مہمانوں کوتشریف آوری پرتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }