معروف صحافی حسیب حیدرزیدی انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون)۔

110
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی  ۔۔۔  اک شخص سارے شہرکوویران کرگیا
ابوظہبی(اردوویکلی):: ہمارے بہت ہی پیارے مخلص دوست معروف صحافی حسیب حیدرزیدی المعروف (آغاجان/ باوا جی) کینسرسے جنگ کرتے کرتے زندگی کی جنگ ہارگئے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے۔ (اناللہ وانا الیہ راجعون)حسیب حیدرایک جرات مند اورمنجھے ہوئے صحافی تھے وہ ایک اچھا دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت ہی شاندار شخص تھا حسیب حیدر سچااور محب وطن پاکستانی تھاجو ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتا تھا۔ حسیب حیدر ایک تجربہ کار بزنس جرنلسٹ تھے جنہوں نے 2003 میں ابوظہبی میں خلیج ٹائمز میں شمولیت سے قبل پاکستان کے بڑے اخبارات بزنس ریکارڈر،دی نیشن میں اپنے قلم کے جوہردکھائے ۔انہیں بین الاقوامی تجارت، مرکزی بینک ،شعبہ ہوا بازی ، رئیل اسٹیٹ اوراسٹاک ایکسچینج کا احاطہ کرنے کا 30 سال سے زیادہ کا تجربہ تھا۔ دنیا کے چند اہم ترین لوگوں جس میں وزیٹنگ وزراء اعلیٰ سطحی معززین اور کمپنی کے اعلیٰ عہدے دار شامل ہیں کے انٹرویوزکیئےہمیشہ معیاری صحافت کوترجیح دی انہوں نے ابوظہبی اور دبئی کی معاشی سرگرمیوں پر خلیج ٹائمز میں کئی جامع سٹوریزتحریر کیں وہ 2003 سے 2017 تک روزنامہ خلیج ٹائیمز سے وابستہ رہے۔
حسیب حیدر کی وفات پر متحدہ عرب امارات میں مقیم مجھ سمیت انکے دیگرصحافی دوستوں اور کمیونٹی ممبران، صدرپاکستان جرنلسٹ فورم یواے ای اشفاق احمد،سہیل خاور،سعدیہ عباسی،عاصمہ علی زین ،مظفررضوی،جمیل خان،محمد عامر،طاہرمنیرطاہر،شیراز مغل ،راجا عرفان ،خالد گوندل،احمدسارنگ ،چوہدری محمدصدیق،چوہدری محمدانور،حاجی خان زمان سرور،میاں امجد،ڈاکٹرطلعت محمودبٹ،عبدالعزیز چوہان ،ڈاکٹرقیصر انیس سید،چوہدری الطاف ،ملک محمدشہناز ماہل،ہمندراکمار،ننداکمار،بینی ،فادیہ عمار،عدنان نجیمی،جینوکوشی ،مقدس علی قریشی،مشہود علی خان سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد نے حسیب حیدرکی وفات پر دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے انکی مغفرت کی دعا کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }