حاجی خان زمان سرورکاضیااللہ خان بنگش کے اعزازمیں عشائیہ
یواے ای میں مقیم ممتاز سماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
معدنیات کی برآمدسے کثیرزرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے(ضیااللہ بنگش)
یواے ای حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولت مہیاکرتی ہے(خان زمان سرور)
دبئی(اردوویکلی)::ایکسپو2020دبئی پاکستانی پویلین میں پاکستان کی اصل ثقافت کواجاگرکریں گے،وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی ہدائت پر یواے ای کاوزٹ کررہاہوں انشااللہ وزیراعلی پختونخواہ جنوری 2022 میں ایکپسو کادورہ کریں گے حآلیہ دورے کامقصدوزیراعلی خیبرپختونخواہ کی آمد سے قبل پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کرکے انکو ایکسپو 2020 کے لیئے متحرک کرنا ہے متحدہ عرب پاکستان کادیرینہ اوربااعتماد دوست ہے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جب بھی پاکستان میں کوئی قدرتی آفت آئی، یواے ای میں مقیم اوورسیزکمیونٹی نے اپنے بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کرمددکی۔ ہم نے یہاں پاکستان کااعتماد بحال کرنا ہے پاکستان کے چاروں صوبوں کے بورڈ آف انویسٹمنٹ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے بہت اچھی پرفارمنس کامظاہرہ کررہے ہیں کے پی کے سے حسن داؤد اور انکی ٹیم بڑی متحرک ہےکے پی کے میں سرمایہ کاری کے لیئے ون ونڈآپریشن کوفعال کردیاگیاہے جس کی پوری معلومات ویب سائٹ پر موجودہیں۔ان خیالات کااظہار ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ وسابق مشیر برائے سائنس وانفامیشن ٹیکنالوجی ضیااللہ خان بنگش نے سابق ممبرایگزیکٹوبورڈ ابوظہبی چیمبرآف کامرس وانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور کی جانب سےاپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک پرتکلف عشائیہ تقریب میں کیا۔ ضیااللہ بنگش نے کہا کہ وہ وزیراعلی صوبہ خیبرپختونخواہ محمودخان کی ہدائت پر ایکسپو 2020 میں پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبرپختنواہ کی صدیوں پرانی ثقافت کوپیش کرنے کاانتظامات کاجائزہ لینے اورصوبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے یہاں کی بزنس کمیونٹی اور کاروباری اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گےاس کے علاوہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں دوطرفہ سرمایہ کاری بارے ایک ایسا ماحول تیارکرناہے جس سے تارکین وطن اور غیرملکی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیئے آئیں پاکستان میں بیشمار شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع کے پی کے میں سیاحت،ریئل اسٹیٹ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں موجود ہیں جس کے لیئے موزوں مارکیٹنگ کی اشد ضرورت ہے۔ ہر صوبہ کے وزیراعلی مقامی تاجروں کے ساتھ مل کرپاکستان میں انویسٹمنٹ کے لئے روڈ شو کریں گے،پاکستان قدرتی ذخائرکا وسیع خزانہ موجود ہے
انشااللہ جنوری کے پورے مہینے میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے ثقافتی شو اور دیگرتقریبات کااہتمام ہوگاہماری ترجیحات محنت کش طبقہ ہے دیارغیرمیں انکودرپیش مسائل کے لیے ہرممکن کوشش کرونگا اس سلسلے میں پاکستان قونصلیٹ اورسفارت خانہ سے رابطہ کرونگابلکہ کمیونٹی کودرپیش مسائل وزیراعظم تک بھی پہنچاونگاکیونکہ وزیراعظم عمران خان اوورسیزپاکستانیوں کے حل کے لیئے بہت پرعزم ہیں امارات میں مقیم پاکستانی انویسٹر سے درخواست ہے کہ وہ ایک بارکے پی کے کاوزٹ کریں،جہاں انکوسرکاری پروٹوکول فراہم کیاجایئگا اورسرمایہ کاری کے لیئے ون ونڈوآپریشن سہولیات فراہم کی جایئنگی،ضیااللہ بنگش نے کہا کہ میں نے دیکھاہے کہ بانی امارات شیخ زاید مرحوم نےاماراتی قوم میں ترقی وبیداری کاایک شعور پیداکیاآج متحدہ عرب امارات کوپوری دنیا میں ایک منفردمقام حآصل ہے،یواے ایک تجارتی حب ہے،دنیابھرکے سرمایہ کار اور ملٹی نیشنل کمپنیاں یہاں کاروبار کرنے کوترجیح دیتے ہیں ۔
میزبان تقریب چئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورنے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ضیااللہ بنگش کودورہ امارات پرخوش آمدیدکہتاہوں اوراپنے اور اپنے ساتھیوں کی جانب سے انکے دورے کی کامیابی کے لیئے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتاہوں خان زمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستانی سرمایہ کاروں کوہرقسم کی سہولت اور آسانیاں فراہم کرتی ہے ہماری بزنس کمیونٹی کوان سہولیات سے بھرپورفائدہ اٹھاناچاہیے حکومت ابوظہبی تجارتی مقاصد کے لیے وسیع قطعہ اراضی مہیاکرتی ہے حکومت پاکستان کوبھی چاہیئے کہ وہ اماراتی بزنس مینوں کوسرمایہ کاری کے لیئے ون ونڈو آپریشن کا آغازکرے تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کرتے ہوئے کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے بیجا کاغذی کارروائی کی بجائے اسے آسان اور سہل بنایا جائے تاکہ غیرملکی سرمایہ کارتجارتی منصوبوں کوبلاتاخیر شروع کرسکیں انکی رجسٹریشن اور دیگرپراسیس کوانتہائی آسان بنایاجائےمتحدہ عرب امارات پاکستانیوں کے دوسرے گھرجیسا ہے ہمیں اس گھرکی ترق وکامیابی کے لیئے مل جل کرکام کرناہے انشااللہ بہت جلد متحدہ عرب امارات کاایک تجارتی وفد لیکرپاکستان جاونگا جہاں تمام صوبوں کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور دیگر تجارتی اداروں سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیئے عملی طورپرپیش رفت ہوگی ہمارامقصد دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیئے ایک مضبوط پل کاکرداراداکرناہے خان زمان نے کہا کہ ہمیں حکومت ابوظہبی کی جانب سے فراہم کی جانے والی تجارتٰی سہولیات سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہیے اور اپنی مصنوعات کی کم لاگت میں فوری درآمد کے لیئے کیزاد اورجبل علی پورٹ کی طرح خلیفہ پورٹ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے انشااللہ حالیہ دورے میں اس پرجامع طورپرپیشرفت ہوگی ۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات اور میڈیانمائندگان جس میں سیدافتخارہمدانی ،سہیل خاور،انجینئیرمحمدجاوید،سید محمدریحان،شہسوار حسین،وسیم خان،نور محمد،لذت خان،شہزاداختر،ذیشان،یوسف،اشتیاق خان،فرحان،اعجازخان،سیدمحمدہاشم،عارف بنگش، محمد،شاہ سواربنگش،سیدمجیب الرحمن،راجہ شاہد اقبال،ناظراسلم خٹک سمیت دیگرافرادکی ایک بڑی تعدادنےشرکت کی۔تقریب کے اختتام پرمیزبان تقریب نے دورے پرآئے وفدکوتحائف پیش کیئے۔