ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای کے 50ویں قومی دن کی تعطیلات کے دوران ابوظہبی پولیس نے ٹرکوں اور بسوں کے ڈرائیوروں کوہدائت کی ہے کہ وہ ابوظہبی جزیرے کی تمام سڑکوں اور گلیوں میں نقل و حرکت نہ کرنے کے فیصلے کی پابندی کریں، بشمول ابوظہبی جزیرے کے داخلی راستوں، بشمول (شیخ زاید پل، شیخ خلیفہ برج، مصفح پل اور المکتع پل) 2 دسمبر بروز جمعرات دوپہر ایک بجے سے شروع ہو کر، 4 دسمبر 2021 بروز ہفتہ صبح ایک بجے تک۔
ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں پرزوردیاکہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک سیفٹی اور ٹریفک کے بہاؤ کوجاری رکھنے کی کوششوں کے فروغ میں تعاون کریں۔