طارق جاویدقریشی کی جانب سے عبدالمجیدمغل کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
طارق جاویدقریشی کی جانب سے سینیئرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجیدمغل کے اعزازمیں گرینڈعشائیہ
متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پی ایم ایل (ن) کے منتخب عہدیداران کی بڑی تعدادمیں شرکت
تقریب میں آمد پرمہمان خصوصی سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل اوردیگرمہمانوں کوپھول پیش کئیے گئے
ابوظہبی(اردوویکلی)::ووٹ کوعزت دیں اپنے ووٹ کادرست استعمال کریں اور سچے اور محب وطن نمائیندوں کومنتخب کرکے اسمبلی میں پہنچائیں اپناووٹ ضرور کاسٹ کریں کیونکہ ہوسکتاہے آپکا ووٹ آپکے امیدوار کی جیت کا سبب بنے۔ایک ووٹ کی بہت بڑی اہمیت ہے۔پارٹی کے ساتھ وفاداری باضمیرلوگوں کی پہچان ہے ہمیں پارٹی عہدیداروں کوعزت دینی چاہیے بالخصوص اوورسیز پارٹی کارکن اتحاد اور نظم وضبط کامظاہرہ کریں کیونکہ کسی بھی پارٹی کی اصل طاقت اسکے کارکن ہوتے ہیں ان خیالات کااظہارسینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)یواے ای عبدالمجیدمغل نے دیرینہ مسلم لیگی کارکن طارق جاویدقریشی کی جانب سے ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں گزشتہ رات اپنے اعزازمیں دئیے گئے ایک باوقار اور پرتکلف گرینڈعشائیہ میں کیا۔تقریب میں آمد پرمہمان خصوصی سینئیرنائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای عبدالمجیدمغل اوردیگرمہمانوں کوپھول پیش کئیے گئے
عشائیہ تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی کی مقامی قیادت صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،سینئیرنائب صدرچوہدری محمدانورسمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات ملک محمدشہنازماہل،چوہدری الطاف حسین کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)یواے ای کے منتخب عہدیداران جس میں شوکت محمودبٹ نائب صدریواے ای،راجہ خالدمحمود نائب صدریواے ای،حاجی محمدنوازاسسٹنٹ جنرل سیکریٹری یواے ای،راجہ جمیل احمدبنگیال نائب صدریواے ای ،راجہ ابوبکرسینیئرنائب صدرگلف،عتیق احمدچوہدری سینئیرنائب صدرعجمان،محمدمحسن جنرل سیکریٹری دبئی،ملک اظہراقبال سینئیرنائب صدر العین،میاں امجدجاویدنائب صدرابوظہبی،ظہیراحمدنائب صدر العین،اعجازحسین،حاجی نثاراحمدسعودی عریبیہ،مطلوب احمد،حاجی اعجاز احمدسمیت متعدد سماجی وکاروباری شخصیات کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔میزبان طارق جاویدقریشی نے پی ایم ایل کے مقامی عہدیداران کے ہمراہ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمان خصوصی عبدالمجیدمغل اور دیگرمعززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا۔مہمانوں کی تواضع من واقسام کےلذیذکھانوں سے کی گئی۔تقریب کے اختتام پرمعروف پاکستانی بزنس مین چوہدری الطاف حسین کی جانب سے مہمانوں کی تواضع کافی اورشیشہ سے کی گئی۔