ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ رات مینجنگ ڈائریکٹر نیو شاہین جنرل ٹرانسپورٹ ابوظہبی چوہدری دلاور حسین وڑائچ آف شاہ جہانیاں نے یواے ای کے وزٹ پر آئے ہوئے ایڈیٹر انچیف دائم نیوز انٹرنیشنل ایم امان اللہ گجر کے اعزاز میں ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ عشائیہ دیا ۔ عشائیہ تقریب میں آمد پرچوہدری دلاور حسین وڑائچ نے اپنے صاحبزادے چوہدری ولید دلاور وڑائچ کے ہمراہ امان اللہ گجرکااستقبال کیا۔تقریب میں نمایاں شرکت کرنے والوں میں چوہدری نواز رشید ریحانیہ ٹانڈہ ،پرنس ڈاکٹر حماد زمان ریحانیہ،انجینئیر چوہدری شیربہادر شاہ پور،چوہدری عابدلیاقت شاہ پور،چوہدری ارشد جنڈپیر،چوہدری ناصر گوندل، شکیل احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری آفتاب گجر،چوہدری اظہر سیال، مرزاشہباز احمد، چوہدری قمر انورکھوکھر،چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ ،چوہدری عامر جٹ،چوہدری اسجد گھمٹی،چوہدری احد اشرف گجر،چوہدری نعیم اختر چوہان،چوہدری جہانزیب حیدر وڑائچ،چوہدری معیظ عاشق،ودیگر نے شرکت کی امان اللہ گجرنے پرتپاک استقبال اورشاندارمہمان نوازی پرمیزبان تقریب چوہدری دلاورحسین وڑائچ کاشکریہ اداکیا۔عشایئہ تقریب میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک دیدہ زیب کیک بھی کاٹاگیا۔جبکہ اس موقع پر پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا جبکہ ہال کو خوبصورت پاکستانی قومی پرچموں سے سجایاگیاتھا۔