چوہدری خورشیداکبرچیمہ کاممبرصوبائی اسمبلی پنجاب حاجی ناصرمحمودللۃ کے اعزازمیں پروقارظہرانہ
ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت
ابوظہبی(اردوویکلی)::ممتازسماجی شخصیت مینجنگ ڈائریکٹرکنکلوژوجنرل ٹرانسپورٹ وکنٹریکٹنگ کمپنی ابوظہبی خورشیداکبرچیمہ نے ابوظہبی کے ایک معروف مقامی ریسٹورنٹ میں ممبرصوبائی اسمبلی پنجاب پی پی 27جہلم3 حاجی ناصرمحمود اورملک ذیشان اسلم کے اعزازمیں ایک پروقارظہرانہ کااہتمام کیا جس میں ابوظہبی کی ممتازکاروباری وسماجی شخصیات چوہدری الطاف حسین،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،ملک فتح محمد،طارق محمودراجا، راجہ محمدفاروق،ملک آصف رسول،طارق محمود،چوہدری مستنصرافتیازپیرو شاہ ،چوہدری اسجد،سمیت دیگر نے شرکت کی ۔میزبان تقریب خورشید اکبرچیمہ نے مہمان خصوصی حاجی ناصرمحمود ،ملک ذیشان اسلم اوردیگرمہمانوں کوظہرانے تقریب میں شرکت پرخوش آمدیدکہااورشکریہ اداکیا۔