قرآن پڑھ کرہدائت اورعمل کی دعامانگیں(مفتی یارمحمدقادری)
ڈاکٹرقیصرانیس سیدکی جانب سے مفتی یارمحمدقادری کے اعزازمیں عشائیہ
ابوظہبی(اردوویکلی)::ہمیشہ اچھے اعمال کی تقلیدکریں ،اچھی بات سن کر فوراًً اللہ سے ہدائت اور اس پر عمل کی دعامانگیں ۔تلاوت قرآن کے بعد ہمیشہ رہنمائی اوراس پرعمل کی دعاکریں۔ہدائت ایک قیمتی نعمت ہے جب بھی کسی اچھی مجلس میں جائیں ۔اچھی بات پربغیرکسی حیل وحجت کے عمل پیراہوجائیں ۔جب آپ میں اچھے برے کی تمیزپیداہوجائے تو یہ ہدائت کی ایک نشانی ہےان خیالات کااظہارلندن میں مقیم ،یواے ای کے وزٹ پرآئے معروف عالم دین مفتی یارمحمدقادری نے معروف ماہرمعیشت صدرپاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ڈاکٹرقیصر انیس سید کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پراپنے اعزازمیں دیئے گئے ایک عشایئے میں کیا۔جس میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازسماجی شخصیات ڈاکٹرہادی شاہد،نسیم اقبال،مسٹرنعیم،سعیداحمد،انجینئیرغیاث الرحمن،اور پاکستان بزنس وپروفیشنل کونسل ابوظہبی ایگزیکٹؤکمیٹی ممبران کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔عشائیہ تقریب سے مفتی یارمحمدقادری نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ ہمیں تہجدکی نمازبھی پابندی سے اداکرنی چاہییئے کیونکہ یہ اعلی ترین سنتوں میں سے ایک ہےہمارے پیارے آقانبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم باقاعدگی سے صلوۃ تہجداداکرتے ۔مفتی یار محمدنے مزیدکہاکہ دین کے فروغ کے لیئے ہرمسلمان کواپنااپناحصہ ڈالناچاہیئے ہمیں چاہیئے اللہ کی رضاکی خاطراس کی مخلوق کی خدمت کواپناشعاربنائیں آج پاکستا ن میں بدترین سیلاب کی وجہ سے متاثرین بہت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں ہمیں بحیثت مسلمان ان پریشان بہن بھائیوں کی مددکوآگے بڑھناچاہیئے اورمصیبت کی اس گھڑی میں انکاسہارابنناچاہیئے ۔علامہ مفتی یارمحمدقادری نے کہا کہ برمنگھم کے ایک علاقے میں ایک چرچ کی جگہ کرائے پرحاصل کرکے وہاں نمازکی ادائیگی شروع کر دی گئی اب چرچ انتظامیہ اس کوفروخت کرناچاہتی ہے اورہماری دلی خواہش ہے کہ اس جگہ کوخرید کروہاں باقاعدہ مسجدبنائی جائے جس کے لیئے رابطہ جاری ہے یہ دین کی خدمت کاکام ہے جس کے لیئے ہر ایک کواس کارخیرمیں حصہ لیناچاہیئے۔مفتی یارمحمدقادری نے میزبان ڈاکٹرقیصرانیس سیدکی درخواست پر نمازتہجدکی فضیلت اوردعاکی قبولیت کے موضوع پرتفصیلی اظہارخیال کیا اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحادواتفاق اورسیلاب سے متاثرہ پریشان حال لوگوں کے لیئے خصوصی دعاکی گئی ۔