گوندل برادرزکی جانب سے یواے ای کے 51ویں قومی دن پرتقریب کااہتمام
پنجاب گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران کوخوش آمدید
گوندل برادران کی جانب سے یواے ای کے قومی دن اور
پنجاب گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران کوویلکم کرنے کی شاندار تقریب کااہتمام
یواے ای کے قومی دن کی خوشی میں خوبصورت کیک کاٹاگیا
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزپنجاب گروپ کے سرگرم ممبران مینجنگ پارٹنرزنیوگجرات جنرل ٹرانسپورٹ چوہدری قیصرولائت گوندل وچوہدری ناصرولائت گوندل کی جانب سے یواے ای کے 51ویں قومی دن کی مناسبت سے نیوگجرات ٹرانسپورٹ آفس مفرق ابوظہبی میں ایک رنگارنگ اورپروقار تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں پنجاب گروپ ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنجاب گروپ میں شامل ہونے والے نئے معززممبران چوہدری محمدعلی گھرال ،چوہدری یاسراگووال،چوہدری سفیان گجرڈھل بنگش،چوہدری ندیم ملکی، محمد بلال گلزاراورقیصرجاویدصاحب کوپنجاب گروپ میں شمولیت پرخوش آمدیدکہا۔تقریب کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوانظامت کے فرائض محمدعامرجٹ نے اداکیئے۔پنجاب گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبران کوآمدپرپھولوں کے ہارپہنائے گئے۔نئے مممبران کی شمولیت سے اب پنجاب گروپ ابوظبی کی بجائے پنجاب گروپ یواے ای کی حیثیت اختیارکرگیا ہےعامرجٹ نے تقریب میں شامل ہونے والے تمام ممبران کاتفصیلی تعارف کرایا۔تقریب میں شریک پنجاب گروپ کے موجودہ ممبران،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،انجینئیرچوہدری شیربہادر،چوہدری محمداسجدگھمٹی،چوہدری دلاورحسین وڑائچ،چوہدری احداشرف گوجر،چوہدری قمرانورکھوکھرآف دھول خورد،چوہدری اظہر حسین سیال،،ڈاکٹراحسان،،عمران بٹ سمیت متعددافرادنے تقریب میں شرکت کی۔میزبان تقریب گوندل برادران چوہدری قیصرولائت اور چوہدری ناصرولائت نےاپنے صاحبزادوں کے ہمراہ شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور تشریف آوری پرشکریہ اداکیا۔تقریب میں شریک تمام مہمانوں نے گوندل برادران کوعمدہ انتظامات اورشانداراستقبال اوربترین انتظامات کی تعریف کی اورانکاشکریہ اداکیا۔