پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای کی جانب سے وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کے اعزاز میں عشائیہ

109
وفاقی وزیر برائے سنمدرپارپاکستانیزساجد حسین طوری کے اعزاز میں عشائیہ
تقریب میں یواے ای میں مقیم مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ تارکین وطن کی شرکت ۔
شارجہ(نیوزڈیسک)::پاکستان قومی وطن پارٹی یو اے ای کی جانب سے وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیز ساجد حسین طوری کے اعزاز میں شارجہ کے ایک  مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں یواے ای میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعدادنےشرکت کی۔تقریب کے میزبان چیئرمین پاکستان قومی وطن پارٹی یواےای  گل خان منگل اور جنرل سیکرٹری فضل ربی صافی تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ساجد حسین طوری کوتقریب میں آمدپر پھول پیش کیئے گئے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت مقبول اسلام نے حآصل کی۔تقریب سے اظہارخیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیربرائے سمندرپارپاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا کہ ہم نے اوورسیز کے تمام مسائل کے حل کے لیئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔۔اوورسیزپاکستانیزفاونڈیشن(او پی ایف)دیارغیرمیں وفات پا جانے والے تارکین وطن کے لیئے پی آئی اے کی خدمات،مرنے والوں کے لئے فنڈنگ،ہوائی اڈوں پر ایمبولینس کی سہولیات، مسافروں کی انشورنس، جیلوں میں قیدیوں،غریب مریضوں کی مدد،یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں میں اوورسیزکے بچوں کیلئے کمرے نیز ذاتی موبائل فونز کیلئے ٹیکس میں چھوٹ جیسے مسائل شامل ہیں
تقریب میں طارق حسین طوری،خواجہ عبدالوحیدپال، علی اصغر، محمد اقبال، مقصود احمد، تاجان خان، خرم ستی، زاہد علی خان بنگش،،حنیف خاں یوسف زئی،زمرد بونیری، ریحان علی، حاجی شیر اکبر آفریدی،زاہد علی شاہ، حاجی نصیب شاہ، ملک محمد اسلم، عزیز احمد، شعیب، امتیاز کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }