عبدالہادی صاحب کو بطوراوورسیزپاکستانیزفوکل پرسن تعنیاتی پرمبارکباد(خان زمان سرور)

اپنے والد کی طرح عبدالہادی بھی خدمت کے مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں

61
ابوظہبی(اردوویکلی)::العین کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت وسماجی کارکن عبدالہادی اچکزئی کی وزارت سمندر پار پاکستانی وترقی انسانی وسائل کی جانب سے ابوظہبی/العین کے لیئے فوکل پرسن مقررہونے پریواے ای کی ممتازسماجی شخصیت چئیرمین الابراہیمی گروپ انٹرنیشنل وسابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری حاجی خان زمان سرورنے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ جان کربہت خوشی ہوئی کہ ایک ایسے شخص کاانتخاب کیا گیاہے جس کے والد محترم  حاجی درمحمدصاحب(مرحوم)نے بھی ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی ہرکسی کے کام آتے تھے  عبدالہادی بھی اپنے والد کے نقش قدم پرچلتے ہوئے خدمت کے اس مشن کوجا ری رکھے ہوئے ہیں
حاجی خان زمان سرورنے کہا کہ ہمارے نئے سفیرجناب فیصل نیازترمذی صاحب بھی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں بہت سنجیدہ ہیں عبدالہادی صاحب خوش قسمت ہیں انکو اچھے سفیرصاحب کے ساتھ کام کرنے کاموقع میسرآیاہے ۔ میری دعائیں انکے ساتھ ہیں اللہ پاک  عبدالہادی صاحب کواس منصب کی پاسداری رکھنے میں کامیاب عطافرمائے اور وہ لوگوں کی خدمت کرتے رہیں بالخصوص انہوں نے پاکستانی اسکول العین اوربچوں کی تعلیم کے فروغ کے لیئے العین میں بہت کام کیا ہے اللہ پاک انکو اس کااجرعطافرمائے آمین ۔میراتعاون اور میری نیک تمنائیں ہمیشہ انکے ساتھ ہیں اور میں انکی کامیابی کے لیئے ہمیشہ دعاگو ہوں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }