وزٹ پرنوکری کی تلاش میں آنے والے مستحق افرادکراچی اسٹارریسٹورنٹ سے فری کھاناکھاسکتے ہیں
میرے چچاحاجی شیرافضل بنگش نے 8 برس قبل سجہ ریسٹورنٹ شارجہ سے اس کارخیرکاآغازکیا(شاہداصغربنگش)
شارجہ (اردوویکلی)::ایسے افراد جونوکری کی تلاش میں وزٹ پریواے ای آئے ہوئے ہیں اور انکے پاس کھانے کے پیسے نہیں تووہ کھانا کھانے کے لیئے کسی سے بھیک نہ مانگیں بلکہ ہمارے ریسٹورنٹ پر آکرباعزت طریقے سے کھاناکھائیں ان سے کوئی پیسہ نہیں لیاجایئگا ۔ اور نہ ہی ہماری کوئی شرط ہے یہ کارخیرہے جس کاآغازمیرے آباواجدادنے کیاتھا8برس قبل جب ہم نے سجہ میں اپنا پہلاریسٹورنٹ کھولا تومیرے کاروباری پارٹنر اور میرے چچاحاجی شیراٖفضل بنگش(مرحوم) نے مجھے نصیحت کی کہ اگرریسٹورںٹ پہ کوئی ایسا بندہ کھاناکھانے آجائے اور اس کے پاس پیسے نہ ہوں تواس سے پیسے مانگنے کااصرار نہیں کرنا بلکہ وہ جب تک چاہے ہمارے ریسٹورنٹ سے مفت کھاناکھائے اس سلسلے میں اسٹاف کوئی خصوصی ہدائت جاری کردی جاتی کہ جوکچھ اس دن پکا ہوا ہو اس میں سے وہ جوکھاناچاہے اسے باعزت طریقے سے بصداحترام پیش کیا جائے تاکہ وہ کسی قسم کی شرمندگی یاہچکچاہٹ محسوس نہ کرے۔یہی سبق میرے والدحاجی محمداصغرمرحوم نے مجھے دیا کہ دفتریادوکان پرآئے کسی بھی پریشان حال ہوکوخالی واپس نہیں لوٹانا جس حد تک ممکن ہواس کی خوشی سے مددکرکے ہی اسکوبھیجنا۔مفت کھانا کھلانے کی روائت 8 سال سے جاری ہے اور اللہ پاک نے یہ سعادت ہمیں بخشی ہے ہم اس کی رضامیں راضی ہیں ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائریکٹرکراچی سٹار ریسٹورنٹ سجہ صناعیہ والمویلح شارجہ شاہد اصغربنگش نے نمائیندہ اردوویکلی سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔
شاہد اصغربنگش نے کہا کہ ہماری یہ پیشکش تمام کمیونٹیزکے لوگوں کے لیئے ہے چاہے وہ کسی بھی ملک سے ہوں ہمارے لیئے قابل احترام ہیں ایسے مستحق لوگ بغیرکسی ہچکچاہٹ کے ریستوران میں تشریف لائیں وہ ہمارے خصوصی مہمان ہونگے ۔ اور ہمیں انکی خدمت کرکے دلی خوشی ہوگی انشااللہ