انشااللہ پاکستان ہرامتحان میں کامیاب ہوگا(چوہدری محمدصدیق)۔
یقیناً آج بڑی خوشی کا دن ہے اور ہمیں اللہ کے حضوریہ دعاکرنی چاہیئے کہ وہ پوری پاکستانی قوم میں اتحادویگانگت پیدا کرے میری جانب سے تمام اہل وطن کویوم آزادی پاکستان کی خوشیاں مبارک ہوں اللہ تعالی پاکستان کوتاابدقائم رکھے ان خیالات کااظہارممتازسماجی وکاروباری شخصیت صدرمسلم لیگ ن ابوظہبی وسابق صدرمرکزپاکستان ابوظہبی چوہدری محمدصدیق نے پاکستان کے یوم آزادی کے تاریخی دن پرکیا چوہدری صدیق نے کہا کہ کروناکی وبا سے پوری دنیاکی طرح پاکستان بھی متاثرہوامگرہم مایوس نہیں اللہ تعالی ہمیں اس سے نجات عطافرمائے (آمین ثم آمین) اور ایک بارپھرپرانی رونقیں دوبارہ بحال ہوں پاکستان میں بڑھتی ہوئی منہ توڑمہنگائی سے عوام بہت پریشان ہیں حکومت کواس پرتوجہ دینی چاہیئے۔ پاکستان زندہ باد