اللہ تعالی پاکستان کوہمیشہ قائم ودائم رکھے(خان زمان سرور)۔
پاکستان اوردنیابھر میں مقیم تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد
اللہ تعالی پاکستان کوہمیشہ قائم ودائم رکھے آمین ثم آمین (خان زمان سرور )۔
ممتازسماجی کارکن ممبربورڈابوظبی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری وچئیرمین الابراہیمی گروپ الحاج خان زمان سرور نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پریواے ای، پاکستان اوردنیابھر میں مقیم تمام اہل وطن کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ بیشک آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے اور اس کی خاطرجانیں قربان کرنے والے شہداکوکبھی فراموش نہیں کرناچاہیئے خان زمان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کے لیئے مخلصانہ کوشش کررہے ہیں مگراس میں وقت لگے گا پاکستان میں سیاحت اور ٹورازم کوفروغ دیناچاہییے کیونکہ پاکستان میں خوبصورت قدرتی مناظراور مقامات کی کمی نہیں نیزہمیں یواے ای کے ساتھ تعلقات کواورزیادہ مستحکم کرنے چاہیئیں کیونکہ 15 لاکھ سے زائد پاکستانی بھائی یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں متحدہ عرب امارات ہمارادوسراگھرہے اس وقت پوری دنیاکروناوباکی وجہ سے مشکلات کاشکارہے اللہ تعالی اس وباسے ہم سب کو محفوظ فرمائے آمین ثم آمین
(پاکستان زندہ باد۔ پاک امارات دوستی پائندہ باد)