تمام پاکستانی بھائیوں کو جشن آزادی مبارک ہو (چوہدری نوازرشیدریحانیہ)۔۔

322

/

چوہدری شہباز رشیدریحانیہ   <                                                                      چوہدری نواز رشید ریحانیہ

آزادی کے تاریخ ساز دن پرمیری،چوہدری شہبازریحانیہ صاحب اور پورے پنجاب گروپ کی جانب سے تمام پاکستانی بھائیوں کو جشن آزادی مبارک ہو اس میں کوئی شک نہیں آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدرکرنی چاہیئے اور اسے پرجوش طریقے سے مناناچاہیئے کیونکہ ہم ایک  زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں اپنے قومی دن جوش وجذبے سے ہی منایاکرتی ہیں اللہ تعالی ہماری ارض پاکستان کو امن وامان اور جنت کاحسین گہوارہ بنائے ،یہاں انصاف کا بول بالا ہوآمین ان خیالات کااظہارمینجنگ ڈائیریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیزابوظبی چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے              پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے تاریخ ساز دن پراپنے دلی جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہا۔   

چوہدری نوازریحانیہ نے کہاکہ انشااللہ موجودہ حکومت کے دورمیں ہم آزادی کے اصل مقاصدکوپالیں گے آیئے مل کرعہدکریں کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے غریب بہن بھایؤں کی مددکریں گے اور ان کاخیال رکھیں گے جشن آزادی کے دن کی خوشی میں ہم نے انٹرنیشنل چوہدری گروپ کی جانب سے ضلع گجرات کے گاؤں چوہدووال میں فری آئی کیمپ کااہتمام کیا جس سے آس پاس کے دیہاتوں میں رہنے والے سینکڑوں مستحق لوگوں کی خدمت کی گئی اس کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں ہرسال سینکڑوں مستحق گھرانوں میں مفت راشن کی تقسیم،کرونا وبا میں ریحانیہ پلازا ٹانڈہ کے تمام کرایہ داروں کے کرائے معاف اور اپنے علاقے میں تمام فلاحی ورفاہی منصوبوں میں حصہ لینا اور مالی تعاون ہمارے مشن کاحصہ ہے ہم عہدکرتے ہیں کہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے لیئے خدمت کے اس جذبے کوجاری رکھیں گے اوراپنے غریب بہن بھائیوں اور بزرگوں کی خدمت کرتے رہیں گے اللہ تعالی ہمیں اس کی توفیق دے آمین ثم آمین اللہ پاک ہم سب کاحامی وناصر ہو آمین ثم آمین

                                   یوم آزادی زند ہ باد پاکستان پائندہ باد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }