دبئی(اردوویکلی)::گزشتہ دنوں معروف پاکستانی سماجی شخصیت صدرپاک اتحاد کونسل مڈل ایسٹ انجینئیر محمدجاوید نے وائس پریذیڈنٹ ون ون مارکیٹنگ وڈویلپرزمشرق وسطیٰ سردار طارق محمودکے اعزاز میں دبئی کے ایک معروف ہوٹل میں ایک پروقار الوداعی تقریب کااہتمام کیا یاد رہے سردار طارق محمود بحیثیت وائس پریذیڈنٹ یواے ای ، ون ون مارکیٹنگ وڈویلپرز 5 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد لندن جارہے ہیں ۔عشائیہ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاسپورٹ پاکستان قونصلیٹ دبئی سلیم سلطان،ڈائریکٹرمارکیٹنگ ایمیریٹس بزنس سینٹراسماعیل یعقوب خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پرسردارطارق محمودکی کامیابی اورمستقبل میں مزیدترقی کے لیئے کیک کاٹاگیااورنیک خواہشات کااظہارکیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سردارطارق محمودنے شاندارتقریب کے اہتمام اورمیزبان انجینئیرمحمدجاوید کی جانب سے پرتکلف عشایئے اورعزت افزائی پر تہہ دل سےشکریہ اداکیا۔