المرصاد نے 1.5ٹن ممنوعہ "نسوار” مادہ ضبط کرلیا
ابوظہبی 🙁اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس کریمینل سیکیورٹی سیکٹر کے اسیشل پٹرولنگ ڈپارٹمنٹ المرصاد کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز محکمہ بلدیات ، ٹرانسپورٹ اینڈ ویسٹ مینجمنٹ (تدویر) کے تعاون سے چھاپہ مارکر نسوار بنانے والی مشینری کوقبضہ میں لیکروہاں سے تقریباً 1.5 ٹن ممنوعہ موادبرآمدکرلیا ابوظہبی پولیس کے کرمنل سیکیورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد سہیل الراشدی نے بتایا کہ ہمیں چند ابتدائی معلومات ملیں جس پر ہم نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور نسوارتیارکرنے والی فیکٹری کی تلاش شروع کردی اور استغاثہ کی اجازت حاصل کرنے کے بعد ، ٹیم نے فیکٹری میں چھاپہ مارا اور ممنوعہ اشیاء قبضے لیکر وہاں پر موجود ایشین قومیت کے 4 افراد کوموقع سے گرفتار کرلیا
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات میں کوروناکے مزید,705 ،نئےمریض ، ایک ہلاک
اب ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے اس مشن کی کامیابی کے لیئے ہم اپنے معاون اداروں کے مشکورہیں ہم ایک محفوظ اور صحت مندمعاشرے کے لیئے ممنوعہ سرگرمیوں کوکنٹرول کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں کمیونٹی کوچاہیئے اگراپنے اردگرد اگر کچھ مشکوک نوعیت کی حرکات محسوس کریں تواس بات کی اطلاع پرائیویٹ چینلزکے ذریعہ فوراً ہم تک پہنچایئں ۔،کیونکہ ایک محفوظ اورصحت مند معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔۔